کیا آپ اس گول مٹول پیاری سی بچی کو پہچانتے ہیں؟ کون جانتا تھا بڑی ہو کر یہ اتنی مشہور ہوجائیں گی

image

بچپن میں سب ہی بچے تھوڑے گول مٹول اور شرارتی ہوتے ہیں۔ انھیں دیکھ کر کہا نہیں جاسکتا کہ بڑے ہو کر یہ خود کو اس قدر اسمارٹ بنا لیں گے کہ انھیں پہچاننا ہی مشکل ہوجائے گا۔

یہ تصویر بھی ایسی ہی بچی کی ہے جنھوں نے بڑے ہوتے ہوتے اپنی اسمارٹنیس اور فٹنس سے خود کو مکمل طور پر بدل لیا لیکن کچھ نہیں بدلا تو وہ ان کی بڑی بڑی آنکھیں اور شرارتی مسکراہٹ ہے۔ کیا آپ اس پیاری سی بچی کو پہچان سکتے ہیں؟

اگر آپ انھیں نہیں پہچان پارہے تو ہم کچھ اشارے دیتے ہیں۔ ایک اشارہ تو یہ ہے کہ ان کا تعلق بھارت سے ہے جبکہ دوسرا اشارہ یہ ہے کہ یہ گزشتہ 3 دہائیوں سے بالی وڈ پر راج کررہی ہیں۔ ان کی شادی بھی مشہور اداکار سے ہوئی اور کنگ خان کے ساتھ ان کی جوڑی کافی مشہور ہے۔

آخر یہ ہیں کون؟

اگر آپ ابھی بھی انھیں پہچان نہیں پائے تو جناب یہ بچی بالی وڈ کوئین کاجول ہیں۔ کاجول کسی تعارف کی محتاج نہیں۔ ان کی مشہور فلموں میں دشمن، پیار تو ہونا ہی تھا، بازیگر، پیار کیا تو ڈرنا کیا، دلوالے اور مشہور زمانہ فلم دل والے دلہنیا لے جائیں گے شامل ہیں۔ کاجول 5 اگست 1974 کو ممبئی میں پیدا ہوئیں اور 1999 میں ان کی شادی مشہور اداکار اجے دیوگن سے ہوئی


Meta Urdu News: This news section is a part of the largest Urdu News aggregator that provides access to over 15 leading sources of Urdu News and search facility of archived news since 2008.

Get Alerts Follow