مہنگائی بڑھی، ڈالر بڑھا سب سوتے رہے لیکن میرے اور سشمیتا کے بارے میں پتا چلا تو۔۔ بھارتی بزنس مین نے خود پر تنقید کرنے والوں کو کیسا کرار جواب دیا جس نے سب کو چونکا دیا

image

چھلے کچھ دنوں سے ملکہ حسن کا تاج پہننے والی بھارتی اداکارہ سشمیتا سین اور مشہور بھارتی بزنس مین للت مودی کے دوستی کے چرچے زدوعام ہیں۔ کچھ دن پہلے للت مودی نے اپنے اور سشمیتا کے حوالے سے کچھ ایسی پوسٹ انسٹاگرام پر شئیر کیں جس سے محسوس ہونے لگا کہ بہت جلد دونوں شادی کے بندھن میں بندھ جائیں گے۔ البتہ سشمیتا سین نے ان تمام باتوں کی دبے الفاظ میں تردید کردی۔

حال ہی میں للت مودی نے انسٹاگرام پر اس حوالے سے ایسا کارٹون شئیر کیا ہے جس سے لوگوں کی ہنسی رکنے میں نہیں آرہی۔ آپ بھی دیکھیے

دلچسپ کارٹون

اس تصویر میں دیکھا جاسکتا ہے کہ ایک صوفے پر دو شخص براجمان ہیں جن میں سے ایک مزے سے سو رہا ہے اور دوسرا اخبار پڑھ رہا ہے۔ اخبار پڑھنے والا مختلف خبریں سناتا ہے جس پر دوسرا آدمی کوئی دھیان نہیں دیتا لیکن جیسے ہی وہ للت مودی اور سشمیتا کی دوستی کی خبر سناتا ہے دوسرا آدمی جھٹ سے اٹھ جاتا ہے اور سوال کرنے لگتا ہے۔

للت مودی نے کیا لکھا؟

للت مودی اس حوالے سے کیپشن میں لکھتے ہیں کہ میں جانتا ہوں میں نے کنٹروورسی بنا دی ہے لیکن کیا وہ اتنی بڑی ہے؟ یہ کہہ کر وہ خود بھی ہنسنے لگتے ہیں۔


Meta Urdu News: This news section is a part of the largest Urdu News aggregator that provides access to over 15 leading sources of Urdu News and search facility of archived news since 2008.

Get Alerts Follow