قران کے سائے میں سے گزار دیا لیکن دوپٹہ تک نہ اوڑھا ۔۔ اداکارہ مومل شیخ کی ویڈیو پر سوشل میڈیا صارفین بھڑک اٹھے

image

جب کوئی طویل سفر طے کرکے آئے یا سفر پر جا رہا ہو تو اکثر گھر والے اس کو قرآن کے سائے سے گزارتے ہیں یہ ایک پرانا رواج ہے جو کئی گھرانوں میں آج بھی اپنایا جاتا ہے۔ کچھ لوگوں کے ہاں یہ رواج دلہن کی رخصتی کے وقت کیا جاتا ہے۔ اس کی وجہ شاید ہر کسی نے اپنے حساب سے رکھی ہوئی ہے لیکن بہرحال قرآن ایک مقدس کتاب ہے جس کو کوئی ہاتھ میں لینے سے پہلے وضو کرتا ہے، خواتین سر ڈھانپتی ہیں، عزت و احترام کے ساتھ قرآن کو پڑھا جاتا ہے۔

حال ہی میں اداکارہ مومل کی ویڈیو سوشل میڈیا پر وائرل ہو رہی ہے جس میں وہ اپنے شوہر اور بچوں کے ساتھ کسی سفر سے اپنے گھر واپس آئی ہیں اور ان کی گھر میں انٹری پر ایک خاتون جو خود دوپٹہ بھی نہیں پہنی ہوئیں، انہوں نے قرآن ہاتھ میں اٹھا رکھا ہے اور مومل کو اس کے سائے میں سے گزار رہی ہیں۔

ان کی یہ ویڈیو آپ بھی ملاحظہ کریں:

اس ویڈیو پر لوگوں نے کمنٹ کرتے ہوئے مومل اور اس خاتون کو تنقید کا نشانہ بنایا جو استقبال کے لیے کھڑی ہوئیں تھیں۔ کسی نے کہا کہ پہلے دوپٹہ تو اوڑھ لیتیں تو کسی نے مومل پر تنقید کی کہ اگر وہ دیکھ رہی تھیں کہ قرآن ہے تو سر دھانپ لیتیں۔ تو کسی نے کہا کہ اگر قرآن کو ہاتھ میں لینے سے پہلے سفر کی دعا پڑھ کر نکلتیں تو بحفاظت پہنچ جاتیں۔ لیکن یہ کوئی طریقہ نہیں ہے۔

کسی نے کہا کہ یہ رسم ہی نہیں ہونی چاہیے، کیونکہ ہر کوئی ہر وقت پاک یا صاف اور وضو سے نہیں ہوتا اور خصوصاً وہ لوگ جو سفر میں ہوتے ہیں۔


Meta Urdu News: This news section is a part of the largest Urdu News aggregator that provides access to over 15 leading sources of Urdu News and search facility of archived news since 2008.

Get Alerts Follow