اسکول یونیفارم میں یہ بچی کو آج کی کونسی مشہور شخصیت ہے؟ 80 فیصد ان کو پسند کرنے والے بھی بچی کو پہچان نہیں سکیں گے

image

بچپن لفظ ہی ایسا ہے جس کا سوچ کر مٹھاس جیسی لذت محسوس ہوتی ہے۔ کیونکہ بچپن انسان کی زندگی کی سب سے یادگار ترین لمحہ ہوتا ہے جسے کبھی بھلایا نہیں جاسکتا۔ ہم لوگ بھی اپنے بچپن کو یاد کرتے ہیں اور کئی یادیں تو تصویروں میں محفوظ رہ جاتی ہیں جب دل کیا انہیں نکال کر دیکھ لیتے ہیں۔ وہیں سب ہی نے اپنے بچپن میں مختلف وقتوں میں تصاویر کھینچوائیں ہوں گی، کسی نے دعوت میں، کسی نے کھیلتے ہوئے، کسی نے اسکول جاتے ہوئے، کسی نے کھاتے ہوئے ہر ایک لمحہ محفوظ کرلیتے ہیں۔

مشہور شخصیات بھی ایسا ہی کرتی ہیں ان کا بچپن بھی ہماری طرح کا سادہ طرز کا گزرا ہے اور انہیں وہ اب سوشل میڈیا پر شئیر کرتے ہیں۔ 'ہماری ویب' ڈاٹ کام کئی مشہور شخصیات کی چاہے وہ پاکستانی ہو یا بھارتی ، بچپن کی تصاویر صارفین کے سامنے لا چکی ہے۔ آج ایک اور تصویر لے کر آئے ہیں جس کو آپ نے پہچاننا ہے۔

اوپر موجود تصوریر میں دیکھ کر بتائیں کہ اسکول کے یونیفارم میں یہ بچی کونسی مشہور شخصیت ہے جو خوشی خوشی اسکول جانے کے لیے تیار ہے۔

بیگ پہنے اسکول کارڈ لگائے یہ بچی بالی ووڈ کی مشہور اداکارہ یمی گوتم ہیں جنہیں ان کے مداح بھی نہیں پہچان پائے ہوں گے۔

یمی گوتم بھارتی فلم انڈسٹری کا بڑا نام بن چکی ہیں اور بہت کم وقت میں انہوں نے مقبولیت حاصل کی ہے۔ یمی گوتم کی شادی کی تصاویر اور ویڈیوز بھی سوشل میڈیا پر بہت وائرل ہوئی تھیں۔


Meta Urdu News: This news section is a part of the largest Urdu News aggregator that provides access to over 15 leading sources of Urdu News and search facility of archived news since 2008.

Get Alerts Follow