وقت گزرنے کے ساتھ انسان کی شخصیت میں بدلاؤ آجاتا ہے اور خود پر توجہ دیتے ہوئے مزید خود کو سنوار لیتا ہے ۔ کچھ ایسے ہی مشہور اداکار پاکستانی شوبز اور بالی ووڈ انڈسٹری میں موجود ہیں جو آج سے دس پندرہ سال پہلے بالکل مختلف تھے اور آج خود کو بہت تبدیل کرلیا ہے۔ آیئے دیکھتے ہیں اُن اداکاروں کو کہ وہ اپنی پہلی فلم میں کیسے دکھائی دیتے تھے۔
1- کترینہ کیف
بالی ووڈ کی مشہور حسینہ کترینہ کیف کیرئیر کی شروعات میں تامل فلموں میں کام کرتی تھیں پھر بالی ووڈ میں قدم رکھا۔ بالی وڈ کی کیٹ کی پہلی فلم 'بوم' تھی جو 2003 میں ریلیز ہوئی تھی۔ اداکارہ آج سے کئی سالوں قبل بہت مختلف دکھائی دیتی تھیں۔
2- ایشوریا رائے
بھارتی فلموں کی خوبرو ترین اداکارہ ایشوریا رائے نے اپنی پہلی فلم 1997 میں ایروور کی تھی۔ موازنہ کیا جائے توپہلے کے مقابلے میں آج وہ کافی حد تک بدل چکی ہیں۔ اب ان کی نئی آنے والی فلم Ponniyin Selvan ہے رواں سال ستمبرمیں ریلیز کی جائے گی۔
3- ریما خان
اداکارہ ریما خان لالی ووڈ انڈسٹری کا زیور ہیں جنہوں نے فلمی دنیا میں بہترین اداکاری کے جوہر دکھائے۔ وہ اپنی پہلی فلم بلندی میں بہت چھوٹی عمر کی دکھائی دیتی تھیں۔ لیکن آج اتنے سالوں بعد بھی وہ جوان کی جوان ہی لگتی ہیں۔
4- کرینہ کپور
ایک اور بالی ووڈ کی جانی مانی اداکارہ کرینہ کپور کی مقبولیت سے سب ہی واقف ہیں۔ انہوں نے اپنی کیرئیرکی شروعات 2000 میں 'ریفیوجی' سے کیا تھی اور اب انکی نئی فلم اسی سال 2022 میں ریلیز ہونے والی ہے جس کا نام لال چڈا ہے۔ آپ خود دیکھیں۔