پیاری ماں آئی سی یو میں ہیں ۔۔ بشریٰ انصاری کی والدہ کی طبعیت خراب، آئی سی یو منتقل کر دیا گیا

image

پاکستان کی سینئر اداکارہ بشریٰ انصاری نے اپنی والدہ کے حوالے سے بری خبر دی ہے جو ان کے مداحوں کے لیے افسوسناک ہے۔

بشریٰ انصاری کی والدہ کی طبیعت بگڑنے پر انہیں آئی سی یو منتقل کر دیا گیا ہے اور وہ اپنی والدہ کو دیکھنے لاہور روانہ ہوچکی ہیں۔

والدہ کی طبیعت کے حوالے سے اپنے انسٹاگرام اکاؤنٹ پر لوگوں کو بتایا اور اپنی طیارے سے اپنی ماسک پہنے تصویر شئیر بھی کی۔

انہوں نے کیپشن میں والدہ سے متعلق لکھا کہ میں لاہور جا رہی ہوں، امی آئی سی یو میں ہیں، اللّٰہ خیر، پیاری ماں۔

یہ خبر سن کر ان کے مداح پریشان ہوگئے ہیں اور پوسٹ پر دیکھتے ہی دیکھتے صحتیابی کے لیے دعاؤں اور نیک تمناؤں کا اظہار کرنے لگے ہیں۔

بشریٰ انصاری کی یہ پوسٹ سوشل میڈیا پر وائرل ہو رہی ہے۔


Meta Urdu News: This news section is a part of the largest Urdu News aggregator that provides access to over 15 leading sources of Urdu News and search facility of archived news since 2008.

Get Alerts Follow