میت پر صرف سفید رنگ کے کپڑے پہننا، یہ کہاں لکھا ہے؟ میرے ہمسفر ڈرامے میں فوتگی پر سفید کپڑے پہننے پر صارفین بھڑک اٹھے

image

پاکستانی ڈرامہ میرے ہمسفر آج کل ٹاپ ٹرینڈ میں ہے جس میں مرکزی کردار ہانیہ عامر اور فرحان دکھائی دے رہے ہیں ساتھ ہی اس میں سینئر اداکار وسیم عباس، صبا حمید، ثمینہ احمد اور تارہ محمود سمیت عمر شہزاد اور زویا ناصر بھی ہیں۔ اس ڈرامے کو اب تک لوگوں نے بہت زیادہ پسند کیا اور اس کی ہر قسط کے ساتھ جڑے رہے۔

اس ڈرامے میں ہانیہ عامر ایک ایسی لڑکی کا کردار پیش کر رہی ہیں جس کے والد اس کو بچپن میں دادی کے پاس چھوڑ جاتے ہیں اور پھر بچی کو دادی اپنے ساتھ رکھتی ہیں، لیکن چونکہ تائی جان ساتھ رہتی ہیں وہ اس پر ظلم و ستم کے پہاڑ گراتی رہتی ہیں، مگر پھر اس کی شادی تایا کے بیٹے حمزہ سے ہو جاتی ہے، کم و بیش یہ اس کہانی کا پس منظر ہے۔ لیکن اب ایک نیا موڑ آیا کہ دادی کا ہی انتقال ہوگیا۔

دادی کے انتقال پر گھر میں موجود اکثریت نے سفید رنگ کے لباس پہن رکھے ہیں جس سے یہ واضح ہو رہا ہے کہ جیسے میت کے گھر میں صرف سفید رنگ ہی پہنا جاتا ہو۔ اس سفید رنگ کے کپڑوں پر سوشل میڈیا صارفین نے خوب تنقید کی۔

کوئی اس کو ہندو ڈراموں اور رسم و رواج سے تشبیہہ دے رہا ہے تو کوئی یہ کہتا نظر آیا کہ جس گھر میں کوئی مر جائے تو کیا ان لوگوں کو یہ بھی خیال ہوگا کہ ارے سفید کپڑے نکال لو، یہ بالکل غلط طریقہ ہے اور کسی کتاب میں نہیں لکھا ہوا جبکہ کچھ لوگوں نے کہا کہ رنگوں سے جذبات یا حالات معلوم نہیں چلتے، دل میں احساس ہونا چاہیے۔


Meta Urdu News: This news section is a part of the largest Urdu News aggregator that provides access to over 15 leading sources of Urdu News and search facility of archived news since 2008.

Get Alerts Follow