کاروبار ڈوبا تو کھانے کو ایک روپیہ نہ بچا ۔۔ جب اپنے ساتھ چھوڑ گئے تو مکیش امبانی کے والد نے امیتابھ بچن کی مدد کر کے عزت کیسے بچائی؟

image

دولت و پیسہ آنے جانےوالی چیز ہے۔ اس پر فخر کرنا ہی فضول ہے۔ یہی وجہ ہے کہ دنیا کی ایک مشہور شخصیت جنہیں ہم امیتابھ بچن کے نام سے جانتے ہیں۔

ان کے بغیر کوئی بھارتی فلم اچھے سے چلتی نہیں تھی، آج یہ فلمیں زیادہ تر تو کرتے نہیں لیکن ان کے بغیر فلم انڈسٹری میں پتہ بھی نہیں ہلتا مگر ان پر ایک وقت ایسا بھی آیا کہ جب ان کے پاس 1 روپیہ بھی نہیں ہوا کرتا تھا۔

ہوا کچھ یوں کہ کیرئیر کے عروج پر ہی ان کی بنائی ہوئی ایک کمپنی ڈوب گئی ، یہ ہزاروں لوگوں کے قرضے تلے دب گئے جس کی وجہ سے یہ پریشان بھی خوب ہوئے مگر قسمت و نصیب کے آگے انہیں بھی جھکنا پڑا۔

یہی نہیں ان کے گھر پر پولیس کے چھاپے بھی پڑے ایسے میں مکیش امبانی کے والد جو بہت بڑے کاروباری شخصیت تھے۔

انہوں نے بیٹے انیل امبانی سے کہا کہ اسے کچھ پیسے دے آؤ بہت پریشان ہے ، کچھ مدد ہو جائے امیتابھ کی۔ تو انیل نے ایسا ہی کیا اور وہ میرے پاس آیا اور اتنے پیسے لے آیا جس سے میری تمام تکالیف دور ہو سکتی تھیں مگر میں نے بہت سوچنے کے بعد وہ پیسے لینے سے انکار کر دیا اور کہا کہ اوپر والے نے چاہا تو میں خود اپنے پاؤں پر کھڑا ہوں گا۔

مزید یہ کہ ایسا ہی ہوا کچھ وقت فلموں میں دوبارہ کام ملنے لگا اور آہستہ آہستہ میں نے سب لوگوں کا قرض اتار دیا۔ پھر کچھ وقت امبانی ہاؤس میں بہت بڑی دعوت تھی جس میں مجھے بھی بلایا گیا اور میں نے دیکھا کہ چھت پر دہیرو بھائی امبانی دیگر ملکوں کے برے بڑے کاروباری حجرات کے ساتھ بیٹھے تھے وہ مجھے بھی وہاں بلایا اور ان سب کے سامنے کہا۔

یہ وہ شخص ہے جو اپنے زور بازو پر دوبارہ اس مقام تک پہنچا ہے اور میں نے مدد کرنا چاہی تو مدد بھی نہیں لی۔ یہی وجہ ہے کہ یہ بہت آگے تک جائے گا۔ اس کے علاوہ امیتابھ کہتے ہیں کہ جب مجھے دہیرو بھائی نے امداد بھجی وہ میرے دوبارہ اٹھنے کا وقت تھا کیونکہ اس سے ہی میری ہمت بنی ارو یہ خیال آیا کہ آج بھی لوگ مجھ پر یقین کرتے ہیں۔


Meta Urdu News: This news section is a part of the largest Urdu News aggregator that provides access to over 15 leading sources of Urdu News and search facility of archived news since 2008.

Get Alerts Follow