پاکستان شوبز انڈسٹری کی مشہور چائلڈ اسٹار عریشہ رضی جو آج بڑی ہوچکی ہیں اور آج وہ رشتہ ازدواج میں منسلک ہوچکی ہیں انہوں نے انسٹاگرام پر مداحوں سے سوال جواب کا سیشن رکھا۔
سوال جواب کے سیشن میں عریشہ رضی نے دلچسپ جواب دیے اور کچھ تو بہت حیران کن بھی تھے۔
پہلا سوال پوچھا گیا کہ آپ کی رخصتی کب ہوگی جس پر انہوں نے جواب دیا کہ بہت جلد۔ ایک صارف کی جانب سے سوال کیا گیا کہ اگر آپ کا نکاح گذشتہ سال نکاح ہوا تو سارہ سلون نے بھی تو آپ کی تصاویر پوسٹ کیں جب ویڈیو وائرل ہوئی؟
اس سوال کے جواب میں عریشہ رضی کی جانب سے جواب دیا گیا کہ سارہ سلون نے میری رازداری کا خاص خیال رکھا اور جب تک میں نے پوسٹ کرنے کی اجازت نہیں دی وہ تمام تصاویر اپنے پاس محفوظ رکھیں۔
اداکارہ کے سوال جواب کے سیشن میں ایک دلچسپ سوال کیا گیا کہ کیا آپ کے شوہر آپ کے کزن ہیں؟ جس پر ابھرتی ہوئی اداکارہ نے جواب دیا کہ نہیں وہ میرے کزن نہیں ہیں۔
خیال رہے عریشہ رضی کے نکاح کی ویڈیوز سوشل میڈیا پر تیزی سے وائرل ہوگئی تھیں جس کے بعد اداکارہ نے تصاویر لیک ہوجانے پر غصے کا اظہار کیا تھا۔