ظالمہ مجھ سے شادی کرتے میں مر گئی تھی ۔۔ عمران خان سے تیسری شادی کی خواہش پر بشری انصاری کی ویڈیو وائرل

image

عمران خان ہمیشہ سے ہی نوجوان لڑکے لڑکیوں کے دلوں پر راج کرتے رہے ہیں مگر اب ملک کی مشہور اداکارہ بشریٰ انصاری سے متعلق ایک وڈیو خوب وائرل ہو رہی ہے جس میں وہ واضح کہتی سنائی دے رہی ہیں کہ میں مر گئی تھی کیا۔

ظالمہ اگر آپ نے بشریٰ سے ہی تیسری شادی کرنی تھی تو مجھ سے کر لیتے۔ ملک کی مایاناز اداکارہ بشریٰ کا یہ کلپ پرانا معلوم ہوتا ہے جس میں وہ ایک ایوارڈ شو کی رنگا رنگ تقریب میں سابق وزیراعظم عمران خان کی تیسری شادی پر تبصرہ کر رہی ہیں۔

واضح رہے کہ یہ خبر جنگل کی آگ کی طرح سوشل میڈیا پر پھیل گئی ہے اور آپ کو یہ بھی بتاتے چلیں کہ جس وقت بشریٰ انصاری نے عمران خان کیلئے یہ الفاظ ادا کیے اس وقت وہ سرخ رنگ کے کپڑے زیب تن کیے ہوئے اپنے مخصوص انداز میں ناظرین سے داد وصول کر رہی تھیں۔


Meta Urdu News: This news section is a part of the largest Urdu News aggregator that provides access to over 15 leading sources of Urdu News and search facility of archived news since 2008.

Get Alerts Follow