نعیمہ گرج اسٹیج اور ٹی وی کی نامور اداکارہ ہیں جنہوں نے اپنی بہترین اداکاری سے بےشمار ڈراموں میں جان ڈال دی ۔ نعیمہ گرج نے اسٹیج پر بےشمار ڈراموں میں لیجنڈری اداکار عمر شریف کے ساتھ کام کیا ، نعیمہ گرج، سلمٰی ظفر ، عمر شریف اور ان کی تیسری بیگم زریں غزل اسٹیج ڈراموں کی جان ہو ا کرتے تھے۔ نعیمہ گرج مشہور اداکار گرج بابو کی بیٹی ہیں ۔ اور ان کے بعد بھی ان کے خاندان کی یہ روایت ختم نہیں ہوئی اور اب ان کی نواسی نے شوبز انڈسٹری میں قدم رکھ دیا ہے اور اپنی من موہنی صورت اور جاندار اداکاری سے سب کے دل جیت لئے ہیں۔

حورین نامی یہ بچی جس نے مشہور بلاک بسٹر سیریل میرے ہمسفر میں ہالہ کا کردار بخوبی نبھایا ۔ یہ نعیمہ گرج کی صاحبزادی کی بیٹی ہیں یعنی نعیمہ گرج کی نواسی ہیں۔ یہ بات گزشتہ دنوں نعیمہ گرج کی صاحبزادی نے اپنے ٹوئٹر اکاؤنٹ سے شئیر کی جس میں انہوں نے بتایا کہ وہ نعیمہ گرج کی بیٹی ہیں اور حورین ان کی نواسی ہے۔ حورین اس وقت کئی ڈراموں میں چائلڈ اسٹار کے طور پر پرفارم کررہی ہیں ۔ اس کے علاوہ کئی برانڈز کے لئے ماڈلنگ بھی کر رہی ہیں ۔ حورین کے انسٹاگرام اکاؤنٹ پر بھی نعیمہ گرج کے ساتھ ان کی کئی تصا ویر موجود ہیں۔
یعنی یہ کہا جا سکتا ہے کہ اس خاندان کا فن کی خدمت کرنے کا یہ سفر ابھی جاری ہے۔ اور گرج بابو سے لے کر حورین تک یہ سفر ابھی کامیابی سے چل رہا ہے۔