کوئی مل گیا فلم کے مشہور اداکار متھیلیش چترویدی دنیا سے چل بسے، وہ کس بیماری میں مبتلا تھے؟

image

بالی ووڈ کے پرانے اداکار متھیلیش چترویدی دنیا سے چل بسے۔ ان کا انتقال گذشتہ روز 3 اگست کو کہا۔

انڈیا ٹوڈے کی ایک رپورٹ کے مطابق اداکار دل کی بیماری میں مبتلا تھے اور بھارتی شہر لکھنؤ میں انہوں نے اپنی آخری سانس لی۔

رپورٹ میں یہ بھی کہا گیا ہے کہ چترویدی کو کچھ دن قبل دل کا دورہ بھی پڑا تھا جس کے بعد ان کا علاج ہوا اور پھر انہیں ان کے آبائی شہر منتقل کر دیا گیا تھا۔

متھیلیش چترویدی کئی سالوں سے بالی ووڈ انڈسٹری سے وابستہ تھے اور انہوں نے کئی سپر ہٹ فلموں میں اداکاری میں جوہر دکھائے جن میں تال، ریڈی، اشوکا، فضا، ستیہ، بنٹی اور ببلی، کوئی مل گیا ہے۔


Meta Urdu News: This news section is a part of the largest Urdu News aggregator that provides access to over 15 leading sources of Urdu News and search facility of archived news since 2008.

Get Alerts Follow