“تنقید کرنے والوں سے کوئی فرق نہیں پڑتا۔ میں پیشے کے اعتبار سے اداکارہ ہوں لیکن اس کا یہ مطلب نہیں کہ میں اپنا کلچر اور مذہبی عقائد بھول جاؤں جن کو دیکھ کر میں بڑی ہوئی ہوں۔ مجھے اپنی روایات پر پورا بھروسہ ہے۔ پچھلے سال تصاویر نہیں ڈالی تھیں لیکن یہ رسم میں اپنے شوہر کی لمبی عمر کے لئے ہر سال ادا کرتی ہوں“
یہ کہنا ہے بھارت کی تیلگو فلموں کی مشہور اداکارہ پرنتھا سبھاش کا جو حال ہی میں اپن انسٹاگرام پر کی گئی پوسٹ کی وجہ سے تنقید کا شکار بن رہی ہیں۔ اداکارہ نے “بھیمانا اماوسویہ“ کی رسم ادا کرتے ہوئے اپنے سوشل میڈیا اکؤنٹ پر ایسی تصاور شئیر کی ہیں جن میں ان کو اپنے شوہر کے قدموں میں بیٹھا اور پوجا کرتے ہوئے دیکھا جاسکتا ہے۔ اس رسم کے تحت بیوی شوہر کے پیر دھلاتی ہے اور اس کے پاؤں کی پوج کرتی ہے۔ رسم کا مقصد شوہر کی کمبی عمر کی دعا کرنا ہوتا ہے۔
پرنتھا کے شوہر نے بھی اپنی اہلیہ کی ان تصاوہر کو سوشل میڈیا پر شئیر کیا ہے اور ساتھ ہی کیپشن دیا ہے کہ “اپنے لئے ایسی بیوی ڈھونڈیں جو یہ سب کرسکے“۔ البتہ ان تصاویر سے سوشل میڈیا صارفین کچھ زیادہ خوش نہیں ہیں اور اداکارہ اور ان کے شوہر کو تنقید کا نشانہ بنا رہے ہیں۔ عوام کا کہنا ہے کہ بیوی شوہر کے پیر چھوئے بغیر بھی اپنی محبت کا اظہار کرسکتی ہے۔