سالگرہ پر ماں کے پاؤں دھو کر پیتے تھے ۔۔ سب کے پسندیدہ اداکار گووندا نے شادی کے دن ہی بیوی کو گھر میں حکم چلانے سے کیوں منع کر دیا تھا؟

image

میری خوبصورت زندگی اس دن ختم ہوئی جب والدہ میرے سامنے اس دنیا سے رخصت ہو گئی، یہ الفاظ ہیں مشہور بھارتی اداکار گووندا کے۔

جو ایک شو میں شامل ماں اور بچے کا پیار دیکھ کر جذباتی ہو کر کہنے لگے میری ماں جب اس دنیا سے جا رہی تھی تو آخری وقت میں مجھے بتا رہی تھی کہ اب سے تم نے زندگی ایسے گزارنی ہے۔

گھر کا اور بھائیوں کایوں خیال رکھنا ہے یہی نہیں بلکہ میں تو وہ آدمی ہوں جو مانتا ہے کہ ماں کی دعا آپکی تقدیر بدل دیتی ہے۔

یہی نہیں ان کی بیوی نے مشہور کامیڈی شو میں یہ بھی کہا تھا کہ میں چاہتی ہوں کہ ابھی تو گووندا میرے شوہر ہیں مگر یہ اگلے جنم میں میرا بیٹا بن کر جنم (پیدا) لے کیونکہ یہ اتنے اچھے بیٹے ہیں کہ اپنی ہر سالگرہ پر والدہ کے پاؤں دھو کر پیتے تھے۔

اور تو اور جب میں شادی کر کے گھر آئی تو انہوں نے پہلی فرست میں کہہ ڈالا کہ دیکھو تم سے میری شادی ہو گئی، تم میرے گھر ا گئی ہو لیکن یاد رکھنا کہ اس گھر میں بات میری ماں کی ہی مانی جائے گی، تو بس پھر کیا تھا میں بھی چپ ہو گئی لیکن حقیقت میں مجھے ان کی یہ بات بہت خوب لگی تھی۔

واضح رہے کہ گووندا وہ اداکار ہیں جن کے بغیر کوئی بھی بھارتی فلم چلتی نہیں تھی اور اپنے زمانے میں تو کوئی بھی اداکارہ ہو جیسا کہ رانی مکھر جی، روینہ ٹنڈن اور دویا بھارتی جیسی کامیاب اداکارائیں ان کے ساتھ ہی کام کرنا پسند کرتی تھیں۔

یاد رہے ان کی کامیاب فلموں میں راجا بابو، قلی نمبر 1، دلہے راجا، شعلہ اور شبنم وغیرہ وغیرہ سر فہرست ہیں۔


Meta Urdu News: This news section is a part of the largest Urdu News aggregator that provides access to over 15 leading sources of Urdu News and search facility of archived news since 2008.

Get Alerts Follow