کیا واقعی مریم اورنگزیب نے کسی ڈرامے میں کام کیا تھا؟ تصویر کے بعد ویڈیو کلپ بھی وائرل

image

پاکستان مسلم لیگ ن کی رہنما مریم اورنگزیب کی پرانی تصویر نے ہر جانب سوشل میڈیا پر سماء باندھ دیا تھا اور لوگوں کو یقین نہیں آرہا تھا کہ مریم معروف سیاسی شخصیت نے کسی ڈرامے میں بھی کام کیا ہوگا۔

لیکن یہاں آپ کو ایک بات کلئیر کرتے چلیں کہ وہ دراصل کوئی ڈرامہ نہیں بلکہ ادب و موسیقی کا پروگرام جس کا نام'لوک ورثہ' تھا۔ مذکورہ پروگرام میں پاکستان کے مایہ ناز پنجابی فلموں سینئر اداکار مصفطیٰ قریشی کے ساتھ ایک کردار نظر آ رہا ہے جو کہ بادی النظر میں وفاقی وزیر اطلاعات مریم اورنگزیب لگتی ہیں۔ ویڈیو کلپ میں مریم اورنگزیب معصوم اور سادہ نظر آ رہی ہیں۔

لوک ورثہ دراصل اسلام آبادکے ایک پروگرام کی فوٹیج ہے جس میں مریم اورنگزیب اپنی ٹین ایج میں مصطفیٰ قریشی کے ساتھ براجمان دیکھا گیا۔

ویڈیو میں دیکھا جاسکتا ہے کہ مریم اورنگزیب کافی چھوٹی عمر کی نظر آرہی ہیں۔ پروگرام میں انہیں کافی دلچسپی لیتے ہوئے دیکھا جاسکتا ہے۔ مریم اورنگزیب کے ہمراہ ساتھی لڑکیوں کو بھی بیٹھا دیکھا جا سکتا ہے۔

خیال رہے وائرل اسکرین شاٹ کے بعد اب لوک ورثہ پروگرام کی فوٹیج بھی مقبول ہو رہی ہے جس میں مریم اورنگزیب اپنی ٹین ایج میں مصطفیٰ قریشی کے ساتھ بیٹھی دیکھی جا سکتی ہیں۔


Meta Urdu News: This news section is a part of the largest Urdu News aggregator that provides access to over 15 leading sources of Urdu News and search facility of archived news since 2008.

Get Alerts Follow