عرس کا لنگر کوئی نہیں کھاتا مگر حرام کی کمائی ۔۔ اداکارہ نادیہ افگن نے اپنی پوسٹ میں ایسا کیا کہا کہ لوگ انہیں سراہنے لگے؟

image

پاکستانی شوبز انڈسٹری کی معروف اداکارہ نادیہ افگن کی حالیہ پوسٹ نے صارفین کے دلوں تک رسائی اس طر حاصل کی جب انہوں نے معاشرے میں پیش آنے والے ایک مسئلے پر اپنے خیالات کا اظہار کیا۔

نادیہ افگن کی جانب سے اپنے سوشل میڈیا اکاؤنٹ پر ایک اسٹوری شئیر کی گئی جس میں انہوں نے جو الفاظ درج کیے اس پر لوگ بھی متفق دکھائی دیئے۔

نادیہ افگن نے لکھا کہ کوئی عرس کا لنگر نہیں کھاتا تو کوئی میلاد کا اور کوئی محرم کی نیاز نہیں کھاتا لیکن غریب کا حق اور حرام کی کمائی سب کھانے جاتے ہیں۔

سوشل میڈیا صارفین کی جانب سے نادیہ افگن کی معاشرے کی تلخ حقیقت بیان کرنے پر سراہا جا رہا ہے۔ لوگوں کا یہی کہنا ہے کہ یہ ایک کڑا سچ ہے۔

خیال رہے شوبز کی اداکارہ نادیہ افگن اکثر اپنے سوشل میڈیا اکاؤنٹس پر خواتین، آرٹسٹ اور معاشرتی مسائل پر پوسٹ شئیر کرتی دکھائی دیتی ہیں۔


Meta Urdu News: This news section is a part of the largest Urdu News aggregator that provides access to over 15 leading sources of Urdu News and search facility of archived news since 2008.

Get Alerts Follow