معروف امریکی اداکار ووڈی ہیرلسن نے اپنے سے مشابہہ چھوٹی سی بچی کیلئے نظم لکھ دی، سوشل میڈیا پر پوسٹ وائرل ہونے کے بعد مداحوں نے تعریفوں کے پل باندھ دیئے۔
چند روز قبل ایک خاتون نے اپنی 9 ماہ کی بیٹی کی تصویر اداکار ووڈی ہیرلسن کے ساتھ ٹیگ کی تھی، اس تصویر کو سوشل میڈیا پر بہت پسند کیا گیا اور ہزاروں لوگوں نے اس تصویر کو شیئر بھی کیا۔
تصویر میں کورا نامی بچی کے ساتھ ایک تفریحی اور زومبی لینڈ کا ایک منظر دکھایا گیا جہاں اداکار ووڈی مسکرا ر ہے ہیں۔
شمالی آئرلینڈ سے تعلق رکھنے والی خاتون نے تصویر کے ساتھ لکھا کہ ہماری بیٹی ووڈی ہیرلسن جیسی لگتی ہے، یہ تصویر وائرل ہوکر ووڈی ہیرلسن تک بھی پہنچ گئی جس پر ادا کار نے اس 9 ماہ کی بچی پر ایک خوبصورت نظم بھی لکھ دی ہے۔
معروف اداکار کے جواب اور نظم پر بچی کی والدہ نے بھی خوشی کا اظہار کیا ہے اور ووڈی ہیرلسن کی نظم کو شیئر کیا جس کو مداحوں نے بہت پسند کیا ہے۔