کیا یہ گھڑی آنے والا کل بھی دکھاتی ہے؟ شائستہ لودھی کی گھڑی کے چرچے سوشل میڈیا پر کیوں ہو رہے ہیں؟ قیمت جان کر ہی صارفین کے ہوش اڑگئے

image

میڈیا انڈسٹری کی مقبول شخصیت شائستہ لودھی اپنے کیرئیر میں بہت سے کام کرچکی ہیں جو دیگر اداکارائیں کرنے سے پہلے بہت بار سوچتی ہیں۔

شائستہ لودھی جو پیشے کے اعتبار سے ڈاکٹر ہیں اس کے علاوہ وہ کئی سالوں تک مارننگ شو کی کامیاب ترین میزبان رہی ہیں، ساتھ ہی وہ ایک اداکارہ بھی ہیں علاوہ ازیں اپنا ایستھیٹک کلینک بھی چلاتی ہیں یعنی کاروبار بھی چلا رہی ہیں۔

حال ہی میں اداکارہ شائستہ لودھی معروف برائیڈل برانڈ کی تقریب میں مہمان مدوع کی گئیں جہاں انہوں نے خوبصورت شادی کے جوڑے میں ریمپ پر واک کر کے لوگوں کی خاص توجہ حاصل کی، وہیں ان کی گھڑی بھی سوشل میڈیا صارفین میں مقبول اور زیرِ بحث رہی۔

شائستہ نے کھلے بالوں اور خوبصورت میک اپ کے ساتھ چمکتا دھمکتا جوڑا زیب تن کیا تھا۔ انہوں نے پورے اعتماد کے ساتھ ریمپ پر واک کی اور بعد میں تقریب میں میڈیا سے گفتگو بھی کی۔

لوگوں نے شائستہ لودھی کی گھڑی دیکھی جو بیوٹی پارلر کے شو میں انہوں نے کلائی میں پہنی ہوئی تھی جس کے بارے میں کہا جا رہا ہے کہ یہ ایک مہنگی ترین گھڑی ہے۔

شائستہ کو تقریب میں ایک Patek Phillipe گھڑی پہنے دیکھا گیا جس کی قیمت تقریباً 19000 ڈالر ہے جسے جاننے کے بعد صارفین کے ہوش اڑ گئے۔

شائستہ لودھی کو یہ توجہ اُن کے ہاتھوں کی خوبصورتی کے بجائے کلائی میں موجود گھڑی کے سبب مل رہی ہے۔


Meta Urdu News: This news section is a part of the largest Urdu News aggregator that provides access to over 15 leading sources of Urdu News and search facility of archived news since 2008.

Follow US