سب ہی کو بڑے ہوکر اپنا بچپن شدت سے یاد آتا ہے کیونکہ وہ دور پریشانیوں، مسائل، فکر کے بغیر ہوتا تھا۔ کبھی نہ بھلائے جانے والے یادگار بچپن کے دنوں کو ہم تصویروں میں دیکھ کر یاد کرتے ہیں اور جیسا کہ آج سوشل میڈیا کا زمانہ ہے تو عام سوشل میڈیا صارفین بالخصوص بڑی شخصیات بھی اپنی ماضی کی تصاویر مداحوں کے ساتھ شئیر کرتے ہیں۔
'ہماری ویب' ڈاٹ آج ایک بار پھر اپنے قارائین کے لیے ایک مشہور شخصیت کی بچپن کی تصویر لے آئی ہے اور آپ نے بتانا ہے کہ وہ کون ہے۔
حسین مسکراہٹ، موٹے گالوں والی بچی کی تصویر نیچے بھی دی گئی تو ذرا غور سے ملاحظہ کیجیے اور دیکھ کر بتایئے کہ یہ بچی آج کی کونسی مشہور شخصیت ہے جن کا آج ہر کوئی دیوانہ ہے اور دنیا ان کے کام کو جانتی ہے۔
آپ کو اشارہ دیتے ہیں تاکہ پہچاننے میں آسانی ہو کہ ان کا تعلق بالی ووڈ سے ہے۔ اب ممکن ہے کہ یہ ہنٹ آپ کو اس بچی کو پہچاننے میں مدد دے گا۔
تو چلیئے آپ کو انتظار نہیں کرواتے اور جواب بتا دیتے ہیں۔ تصویر میں موجود یہ بچی بالی ووڈ انڈسٹری کی مقبول اداکارہ جیکلین فرنینڈز ہیں جو آج کل اپنے ایک مخصوص اور متنازعہ کیس کی وجہ سے خبروں کی زینت بنی ہوئی ہیں۔
جیکلین فرنینڈ کی پیدائش سری لنکا میں ہوئی بعد ازاں وہ فلموں میں کام کرنے کی غرض سے بھارت آئیں جس کے بعد ان کی فلمیں آتی گئی اور اداکارہ مقبولیت حاصل کرتی گئیں۔