بھارتی اداکارہ سونم کپور کے ہاں پہلے بیٹے کی پیدائش ہوئی ہے۔ جس کی اطلاع نیتو کپور نے اپنے انسٹاگرام اکاؤنٹ پر سٹوری مین دی۔ انہوں نے لکھا کہ ہمیں خوشی ہے یہ بتاتے ہوئے کہ سونم اور انند کے ہاں بچے کی پیدائش ہوئی ہے۔
اپنے پیغام میں نیتو کپور نے نہ صرف بچے کو دعائیں دینے والے تمام لوگوں کا شکریہ ادا کیا بلکہ ہسپتال عملے، نرس، ڈاکٹروں اور سونم کی تمام کام کرنے والے نوکروں کا بھی شکر ادا کیا۔
واضح رہے سونم کی شادی 2018 میں ہوئی تھی اور ان کے ہاں اب 4 سال کے بعد بچے کی پیدائش ہوئی ہے جس پر ہر کوئی انیل کپور اور سنیتا کپور کو مبارکباد پیش کر رہا ہے۔