سیلاب پورا گھر لے گیا۔۔ مشہور بلوچی گلوکار کے پاس رہنے کو جگہ بھی نہیں، تصویر وائرل

image

پاکستان کے مختلف شہروں اور علاقوں میں شدید بارشوں کے بعد جہاں سیلابی صورتحال ہے وہیں کئی علاقے تباہ ہو چکے ہیں، گھر پانی میں بہہ گئے تو کہیں علاقہ ہی سیلابی پانی کی نظر ہو گیا۔

ہماری ویب ڈاٹ کام کی اس خبر میں آپ کو ایک ایسے ہی گلوکار کے بارے میں بتائیں گے جس کا گھر سیلابی پانی سے متاثر ہوا۔

کوک اسٹوڈیو میں بلوچی گانے سے شہرت پانے والے وہاب بگٹی کی تصاویر سوشل میڈیا پر وائرل ہیں، کوئی یقین ہی نہیں کر پا رہا ہے کہ مقامی آرٹسٹ اس حد تک تکلیف کا شکار ہے۔

اپنی مدہم اور منفرد آواز کی بدولت کوک اسٹوڈیو کے بلوچی گانے "کنا یاری" سے شہرت کی بلندیوں کو چھونے والے گلوکار کی اس حالت نے ان کے چاہنے والوں کو جذباتی تو کیا ہی ساتھ ہی افسردہ بھی کر دیا۔

لیکن ساتھ ہی کوک اسٹوڈیو میں ان کے ساتھ گانے والے گلوکار کیف خلیل نے ایک پوسٹ اپلوڈ کی جس میں کیف نے وہاب بگٹی کا رابطہ نمبر بھی شئیر کیا تاکہ اگر کوئی گلوکار کی مدد کرنا چاہے تو فورا رابطہ کر کے اس مشکل گھڑی میں اپنے بھائی کا سہارا بن سکے۔


Meta Urdu News: This news section is a part of the largest Urdu News aggregator that provides access to over 15 leading sources of Urdu News and search facility of archived news since 2008.

Follow US