اگر آپ بھی ساس بہو کے ڈرامے دیکھ کر تنگ آ چکے ہیں تو یقیناً عدنان صدیقی کا نیا گیم شو آپ کو ضرور پسند آئے گا جس کے اختتام پر جیتنے والے کو لاکھوں روپے کا انعام دیا جارہا ہے۔ لیکن یہ کوئی عم گیم شو نہیں بلکہ اس میں مشہور شخصیات ہی حصہ لے سکتی ہیں۔ اور یہی اس گیم شو کی خاص بات ہے۔
پروگرام کے میزبان
اس گیم شو کا اعلان ایک سال پہلے کیا گیا تھا لیکن اب اس کی پہلی قسط نشر ہو چکی ہے۔ پروگرام کی میزبانی مشہور اداکار عدنان صدیقی کررہے ہیں۔
عوام اس بھارت کے مقبول شو سے کیوں تشبیہہ دے رہے ہیں؟
اس منفرد گیم شو کو لوگ بھارت کے بگ باس سے تشبیہہ دے رہے ہیں کیونکہ اس میں بھی ٹیلی-ویژن اور ان ٹریٹمینٹ کی دنیا کے لوگ ہی شرکت کرسکتے ہیں۔
پروگرام کا انعام
اس پروگرام کا نام "تماشہ" ہے اور اس کی پہلی قسط اے آر وائی چینل پر نشر کی جا چکی ہے۔ پروگرام میں مائرہ خان، رؤف لالا اور نعمان جاوید جیسی مشہور شخصیات سمیت 15 لوگ شامل ہیں۔ اس پروگرام کے اختتام پر جیتنے والے کو 25 لاکھ انعام دیا جائے گا۔