مجھے کوئی شوبز کی پارٹیز میں بلاتا ہی نہیں۔ یہ الفاظ ہیں معروف اداکار سلیم معراج کے جنہوں نے نجی میڈیا کو دیے گئے انٹرویو میں یہ انکشاف کیا کہ مجھے کوئی پارٹیز میں اس لیے نہیں بلاتا کیونکہ میں بہت ہی خاموش طبع انسان ہوں۔
میں زیادہ بولتا نہیں اور اگر کسی سے دوستی ہو جائےتو ان سے بات کرتا ہوں لیکن در حقیقت میں بہت کم گو ہوں۔ اسی انٹرویو کے دوران سلیم نے یہ بھی کہا کہ میں چھٹیاں منانے لاہور جاتا ہوں، ہاں کراچی میرا دل ہے کیونکہ میں وہاں رہتا ہوں لیکن میرے نزدیک ملک کا سب سے خوبصورت شہر لاہور ہی ہے۔
اسی انٹرویو میں انہوں نے یہ خواہش بھی کر ڈالی کہ اگر مجھے زرداری اور عمران خان کی بائیوپک میں کام کرنے کا موقع ملا تو میں عمران خان کا ہی انتخاب کروں گا۔