پھولوں جیسا بچپن ہر خاص و عام شخص کو بہت یاد آتا ہے جس سے اُن کی حسین یادیں جڑی ہوتی ہیں۔ گزرا ہوا بچپن واپس تو نہیں آسکتا مگر انہیں تصویروں میں قید کرلیا جاتا ہے تاکہ بڑے ہوکر جب ہم ان تصاویر کو دیکھیں تو بچپن کے دنوں کی یادیں ہر دم تازہ ہوجائیں۔
مختلف سیلیبریٹیز بھی اپنے بچپن کے دن کو یاد کرتی ہیں اور انہیں مداحوں کے ساتھ شئیر کرتی ہیں۔ 'ہماری ویب' ڈاٹ کام بھی مختلف شوبز اور سیاسی شخصیات کے بچپن کی تصاویر کو صارفین کے سامنے پیش کرتی ہے، آج ہم ایک اور مشہور شخصیت کی پرانی تصویر لے کر آئے ہیں جو اپنے وقت کی مشہور اداکارہ رہ چکی ہیں۔
اوپر موجود تصویر میں دکھائی دینے والی معصوم بچی جو کیمرے کی طرف دیکھ کر مسکرا رہی ہے کیا آپ بتا سکتے ہیں کہ یہ آج کی کونسی مشہور شخصیت ہے؟
آج کل یہ فلمی اسکرین سے دور ہیں مگر ان کے چاہنے والوں کی تعداد آج بھی بہت زیادہ ہے۔ غور سے اس بچی کو دیکھ کر بتائیں کہ یہ کون ہے۔
ہوسکتا ہے ان کے مداح پہچان گئے ہوں لیکن ہم آپ کو بتاتے ہیں۔ بڑی بڑی آنکھوں والی یہ بچی بالی ووڈ کی مشہور اداکارہ دیا مرزا ہیں۔
دیا مرزا صرف ادکارہ ہی نہیں بلکہ وہ سماجی کارکن کی حیثیت سے بھارت میں کام کرتی ہیں۔ دیا مرزا بنے بالی ووڈ کو کئی اچھی فلمیں فراہم کی ہیں۔