سوشل میڈیا پر مشہور شخصیات کے ایسے کئی واقعات موجود ہیں جو کہ سب کی توجہ حاصل کر لیتے ہیں، کچھ واقعات تو ایسے ہیں جن کے بارے میں مداح اور صارفین جانتے ہی نہیں۔
ہماری ویب ڈاٹ کام کی اس خبر میں آپ کو اسی حوالے سے بتائیں گے۔
ماضی کی مشہور گلوکارہ رونا لیلیٰ اور ملکہ ترنم نور جہاں اپنے وقت کی بے مثال گلوکاراؤں میں شامل تھیں، ملکہ ترنم نور جہاں پاکستان کے شہر قصور میں پیدا ہوئیں جبکہ رونا لیلیٰ بنگلادیش میں پیدا ہوئی تھیں۔
رونا لیلیٰ پروفیشنل لائف میں بھی نور جہاں کی جونئیر تھیں، اس وقت نور جہاں سے عمر اور تجربے میں رونا لیلیٰ کافی چھوٹی تھیں۔ لیکن ان دونوں سے متعلق ایک واقعہ کافی وائرل ہے۔
کہا جاتا ہے کہ رونا لیلیٰ کی ایک ادا نور جہاں کو اس حد تک ناگوار گزری کہ انہوں نے رونا لیلیٰ کے رخسار پر اپنے پُر نرم ہاتھوں سے تھپڑ مار دیا۔
اس حوالے سے نور جہاں کی شاگرد ترنم ناز نے ایک یوٹیوب چینل کو انٹرویو دیا، جس میں ان کا کہنا تھا کہ رونا لیلیٰ نے میڈم کے ساتھ بدتمیزی کی تھی، ترنم ناز نے بتایا کہ جب کوئی چھوٹا بڑے سے بے ادب ہو جائے تو پھر غصہ تو آتا ہے۔
ترنم ناز بھی بتاتی ہیں کہ میں سنا ہے کہ میڈم ہال میں بیٹھی تھیں، کہ اسی دوران رونا لیلیٰ گزر گئیں، جس پر میڈم نے رونا کو تھپڑ مارا۔ ترنم ناز بتاتی ہیں کہ اس کے بعد بھی رونا لیلیٰ نے میڈم کے سامنے احترام نہیں کیا، حالانکہ رونا اس وقت میڈم کے سامنے بچی تھیں۔