مشہور اداکار اچانک لڑکی کیسے بن گئے؟ پہچاننا مشکل ہو گیا، تصویر وائرل

image

سوشل میڈیا پر دلچسپ معلومات تو بہت ہیں لیکن کچھ ایسی ہوتی ہیں جو کہ سب کی توجہ حاصل کر لیتے ہیں۔

ہماری ویب ڈاٹ کام کی اس خبر میں آپ کو مشہور بالی ووڈ اداکار سے متعلق معلومات فراہم کریں گے۔

مشہور بھارتی اداکار کی عورت کے روپ میں وائرل تصاویر نے سب کو حیران کر دیا، کوئی یقین ہی نہیں کر پا رہا ہے کہ یہ مشہور اداکار نواز الدین صدیقی ہیں۔

جی ہاں! بھارتی اداکار نواز الدین صدیقی کی یہ تصویر کافی حیران کن معلوم ہو رہی ہے، آنکھوں میں موجود کاجل، ہونٹوں پر موجود لپ اسٹک اور عورتوں والے کپڑے پہنے نواز الدین صدیقی نے دیکھنے والوں کو تکنے پر مجبور کر دیا ہے۔

صرف بناؤ سنگھار ہی نہیں بلکہ اداکار کا تاثرات بھی کچھ ایسے ہی دکھائی دے رہے ہیں جس سے اندازہ لگایا جا سکتا ہے کہ نواز بطور اداکار انتہائی قابل ہیں۔

لیکن رک جایئے جناب نواز الدین صدیقی سچ مچ عورت نہیں بنے ہیں، بلکہ یہ ایک فلم کا کردار ہے جو انہوں نے بخوبی نبھایا ہے۔ نواز الدین کی فلم "ہڈی" کا یہ پوسٹر بھارتی میڈیا سمیت فلم بینوں کو حیرت میں مبتلا کر رہا ہے اور انہیں بے تاب کر رہا ہے کہ اگر پوسٹر ہی ایسا ہے تو فلم کس حد تک اچھی ہوگی۔


Meta Urdu News: This news section is a part of the largest Urdu News aggregator that provides access to over 15 leading sources of Urdu News and search facility of archived news since 2008.

Follow US