دین کی رسی تھامی ہوئی ہے تو اللہ نے میرے راستے بھی آسان کردئیے ہیں ۔۔ فضا علی نے اچھی زندگی کا راز بتا دیا

image

بنگلہ دیش سے تعلق رکھنے والی فضاء علی شو بز انڈسٹری کی مشہور اداکارہ ہیں، شوبز کی دنیا میں آمد ایسے ہوئی کا جواب دیتے ہوئے بتاتی ہیں کہ ان کے چچا کی ایڈ ایجنسی تھی ان کی ماڈل بھاگ گئی تو وہ مجھے اسکول سے لے گئے اور ایڈ شوٹ کروایا۔ گھر میں کسی کو نہیں بتایا ۔۔جب وہ ایڈ چلا تو گھر میں بہت مار پڑی۔ اس کے بعد کافی عرصہ کام نہیں کیا۔ پھر مہندی ڈرامے میں جاوید فاضل صاحب کے ساتھ کام کیا۔

بچپن میں بہت شرارتی اور ہلچل مچانے والی لڑکی تھی۔ اب بھی ایسی ہی ہوں بہت بولتی ہوں، سنجیدہ نہیں رہ سکتی، ہنستی ہوں۔ میرے والد میری پیدائش سے پہلے ہی امی کو چھوڑ گئے تھے ، مجھے نہیں پتہ کہ وہ زندہ بھی ہیں کہ نہیں میں جب پیدا ہونے والی تھی تو میرے ابو نے میری ماں کو بہت مارا تھا کہ ان کے دو دانت ٹوٹ کر حلق کے اندر چلے گئے تھے اور محلے والوں نے آکر امی کو بچایا۔ میرے ابو کام نہیں کرتے تھے، انہوں نے اپنی کوئی ذمہ داری پوری نہیں کی۔ امی پیسے والی تھیں تو ان کا پیسہ بھی یاروں دوستوں میں اڑا دیتے تھے۔ بچپن میں میری ان لڑکیوں سے دوستی کبھی نہیں ہوئی جن کے ابو زندہ ہوتے تھے یا ابو ان کی فیورٹ ہوتے تھے۔ میرا بچپن محرومی میں گزرا۔ امی ڈانٹتی بھی بہت تھیں اور سختی بھی بہت کرتی تھیں۔

اپنے حسن، اسمارٹ نیس، اور دلکشی کا راز جم، جوگنگ اور یوگا ہے۔ جم سے زیادہ یوگا کو پسند کرتی ہیں۔ پارک میں جاکر ایکسرسائز کرتی ہیں، یوگا کرتی ہیں۔ جم جانا پسند نہیں کیونکہ وہ کہتی ہیں کہ جم کے خرچے سے بھی بچنا چاہتی ہوں اور جب جم چھوڑ دو تو جسم زیادہ پھیل جاتا ہے اس لئے میں یوگا اور ایکسرسائز کرتی ہوں۔ مذہب سے کافی لگاؤ ہے، نماز نہیں چھوڑتیں۔ فضاء کہتی ہیں کہ کہنا نہیں چاہیے لیکن میں ان لوگوں کے لئے بتارہی ہوں جو سمجھتے ہیں کہ ہم جیسے لوگ نماز نہیں پڑھتے، میں نے دین کی رسی تھامی ہوئی ہے تو اللہ نے میرے راستے آسان کردئیے ہیں۔ حج ،عمرہ نہیں کر سکی، امی کے ساتھ جانے کا پروگرام تھا، ویزہ پاسپورٹ سب آگیا تھا لیکن امی کا انتقال ہو گیا تو نہیں جا سکی۔ خواہش بہت ہے۔

فضاء کو ٹوٹکا گرل کے نام سے بھی جانا جاتا ہے تو اس کے بارے میں فضاء کہتی ہیں کہ امی حکیم تھیں تو بچپن میں کٹوایا کرتی تھیں دوائیاں اور بنواتی تھیں ہم لوگوں سے معجون اور دوائیں تو اس بارے میں کافی معلومات ہو گئی ہیں۔ کیونکہ ہم لوگ امی کے ساتھ یہ سارا کام کرتے تھے۔ تو ساری معلومات ہو گئیں۔ میں وہ واحد لڑکی ہوں جو کھانا پکاتی ہے اور وہ بھی ڈائٹ ، جیسے بریانی قورمے بھی ڈائٹ بناتی ہوں۔ بچوں کی تربیت کے حوالے سے کہنا ہے کہ "کھلاؤ سونے کا نوالہ اور دیکھو شیر کی نگاہ سے۔ اور اپنی بچی کی تربیت بھی اسی حوالے سے کر رہی ہوں۔ موسیقی سے بھی دلچسپی ہے باقاعدہ بنگلہ دیش میں رہائش کے دوران 3 سال گائیکی اور راگ سیکھے۔


Meta Urdu News: This news section is a part of the largest Urdu News aggregator that provides access to over 15 leading sources of Urdu News and search facility of archived news since 2008.

Follow US