شرارت بچپن سے ہی موجود ہے۔۔ کون جانتا تھا یہ بچہ بڑا ہو کر اتنا مشہور جائے گا! کیا آپ انھیں پہچان سکتے ہیں؟

image

بچپن ایسا دور ہوتا ہے جب سنجیدہ لوگ بھی کچھ حد تک شریر ہوتے ہیں اور جو بڑے ہو کر بھی شرارتی ہوں ان کے تو کیا ہی کہنے۔ آج ہم ایسے ہی مشہور شخص کی تصویر لئے حاضر ہیں جو بڑے تو بہت ہوگئے ہیں لیکن شرارت ان کے اندر ابھی بھی موجود ہے۔ ذرا غور سے اس تصویر کو دیکھ کر بتائیں یہ ننھا بچہ آج کی کس مشہور شخصیت سے مل رہا ہے؟

چلیں آپ کی مدد کے لئے ہم بتاتے چلیں کہ یہ تصویر ایک مشہور بھارتی اداکار کے بچپن کی ہے۔ یہ نا صرف خود اداکار ہیں بلکہ ان کی بیگم بھی ٹاپ تھری کی بالی وڈ اداکاراؤں کی فہرست میں شامل ہیں۔ ان کی ایک پہچان ان کے عجیب و غریب لباس بھی ہیں جو یہ ماڈلنگ یا تقریبات کے دوران پہنتے ہیں۔

مشہور اداکار جن کی بیوی بھی اداکارہ ہیں

اگر آپ ابھی نہیں پہچان پائے تو ہم بتا دیں کہ یہ بالی وڈ اداکار رنویر سنگھ ہیں۔ رنویر سنگھ 6 جولائی 1985 میں پیدا ہوئے اور اپنے فلمی کیریئر کی ابتداء "بیند باجا بارات" جیسی فلم سے کی اور اس کے بعد کئی ہٹ فلموں میں کام کیا۔ اکتوبر 2018 میں رنویر سنگھ اور دیپیکا کی شادی ہوئی جو خود بھی بالی وڈ کی ٹاپ اداکارہ ہیں۔


Meta Urdu News: This news section is a part of the largest Urdu News aggregator that provides access to over 15 leading sources of Urdu News and search facility of archived news since 2008.

Follow US