بال لگواتے ہی جوانی کی طرف لوٹ آئے ۔۔ مشہور پاکستانی شخصیات کی بال لگوانے سے پہلے اور بعد کی دلچسپ تصاویر

image

اکثر مردوں کو جوانی میں ہی بالوں کے مسائل کا سامنا رہتا ہے۔ آج کے پچیس چھیبس سال کے نوجوان گنج پن کا شکار ہونے لگتے ہیں جو ان کی خوبصورتی کو متاثر کرتی ہے اور عمر میں بھی وہ بڑا لگنے لگتا ہے۔

یہی وجہ ہے کہ گنج پن سے بچنے کے لیے پی آر پی ہئیر ٹرانسپلانٹ کروانے کا رجحان تیزی سے بڑھ رہا ہے اور پاکستانی شوبز کے کئی نامور اداکار ہئیر ٹرانسپلانٹ کی سرجری کروا چکے ہیں جنہیں دیکھ کر لگتا ہے کہ ان کی جوانی واپس لوٹ آئی۔

آج ہم ان مشہور پاکستانی سیلیبریٹیز کی بال لگوانے سے پہلے اور بعد کی تصویروں پر نظر ڈالیں گے جس کے بعد ان کی شخصیت کو ایک نیا رنگ ملا۔

وسیم بادامی

معروف اینکر پرسن وسیم بادامی کی آج سے دس سال پہلے کی تصویروں پر نظر ڈالی جائے تو ان کے سر کے اوپر کے بال بالکل ختم ہوچکے تھے۔ بعدازاں انہوں نے بھی ہئیر ٹرانسپلانٹ کا سہارا لیا جس کے بعد آپ ان کی حالیہ تصویر میں تبدیلی دیکھ سکتے ہیں۔

شہود علوی

پاکستانی شوبز انڈسٹری کے سینئر اداکار شہود علوی نے بھی بالوں کا ٹرانسپلانٹ کروایا جس کے بعد وہ واپس اپنی جوانی کی طرف لوٹ آئے۔

نبیل ظفر

ڈرامہ سیریل دھواں اور بلبلے کے مرکزی کردار نبیل ظفر کی بال لگوانے سے پہلے اور بعد کی تصویر ذیل میں دیکھ سکتے ہیں۔

نعمان اعجاز

ایک اور نامور سیلیبریٹی نعمان اعجاز جن کی اداکاری میںآج بھی دم نظر آتا ہے وہ بھی اپنے سر پر بال اگوا چکے ہیں۔ تصویر ملاحظہ کیجیئے۔


Meta Urdu News: This news section is a part of the largest Urdu News aggregator that provides access to over 15 leading sources of Urdu News and search facility of archived news since 2008.

Follow US