خاوند اور بیوی کے درمیان ازدواجی تعلق اعتبار اور محبت بھرا ہو تو شادی کامیاب ہوجاتی ہے۔ ان دو چیزوں کے بغیر میاں بیوی کے رشتے میں کمی اور تعلق کمزور پڑجاتا ہے۔ بہت سے مرد ایک شادی کر کے خوش نہیں رہتے اور بہت سے لوگ ایک سے زائد شادیاں کر کے خوشگوار زندگی بسر کر رہے ہوتے ہیں۔
پاکستان اور بھارت کے کچھ مشہور سیلیبریٹیز جنہوں نے اپنی زندگی میں 2 شادیاں کیں اور دونوں بیویوں کو انہوں نے ہنسی خوشی ساتھ رکھا ہوا ہے جو کہ ایک بہت بڑی بات ہے۔ آٰیئے جانتے ہیں کہ وہ کونسی مشہور شخصیات ہیں جن کی دو بیویاں ہیں اور زندگی میں دگنی خوشی ہے۔
1- محمود اسلم
پاکستانی ڈرامہ انڈسٹری کا بڑا نام محمود اسلم کی دو اہلیہ ہیں جن کے ساتھ خوشگوار زندگی بسر کر رہے ہیں۔ ان کی پہلی بیوی کا نام امبر نوشین ہے جو خود بھی شوبز انڈسٹری سے وابستہ ہیں جبکہ دوسری اہلیہ کا نام معلوم نہ ہوسکا کیونکہ ان کا شوبز سے کوئی تعلق نہیں۔
ایک پروگرام کے دوران اپنی دونوں بیویوں سے متعلق انٹرویو میں انکشاف کیا تھا کہ وہ خود اپنی دونوں اہلیہ کے لیے ناشتہ خود بناتے ہیں۔ اور اس بات کا اظہار کرنے میں وہ کوئی شرم محسوس نہیں کرتے۔
2- اقرار الحسن
پاکستان کے معروف صحافی سید اقرار الحسن کا شمار بھی ان شخصیات میں ہوتا ہے جن کی 2 شریک حیات ہیں اور زندگی میں دونوں کو ایک ساتھ لیکر چلتے ہیں۔ ان کی پہلی اہلیہ کا نام قراۃ العین ہے جبکہ دوسری اہلیہ کا نام فرح یوسف ہے۔ ان کی پہلی شادی سال 2008 میں ہوئی جبکہ فرح یوسف کے ہمراہ سال 2012 میں رشتہ ازدواج میں منسلک ہوئے۔
3- سلیم خان
جب دیکھا جاتا ہے کہ مرد دوسری شادی کرتا ہے تو اس کے لیے کافی پیچیدگیاں پیدا ہو جاتی ہیں مگر سلیم خان کے لیے معاملہ بالکل مختلف تھا۔ مشہور بھارتی فلم رائٹر، ہدایتکار اور سلمان خان کے والد سلیم خان کی بھی 2 بیگمات ہیں جنہیں وہ ایک ساتھ رکھتے ہیں ایک ہی گھر میں رکھتے ہیں۔
ایک بھارت ویب سائٹ کے مطابق سنہرے دل کے مالک سلیم خان اپنی دو بیویوں اور پانچ بچوں کے ساتھ خوش اور مطمئن زندگی گزار رہے ہیں۔