کچھ چیزیں ترکی تو کچھ دبئی سے لی ہیں ۔۔۔ فاطمہ اور کنور نے گھر کو کن مہنگی چیزوں سے سجایا ہوا ہے دیکھیں کروڑوں کے گھر کی شاندار تصاویر

image

فاطمہ آفندی 1992 میں پاکستان کے شہر کراچی میں پیدا ہوئی۔ ان کی والدہ بھی ایک اداکارہ ہیں۔ اس کی دو بہنیں اور ایک بھائی ہے۔ فاطمہ نے کنور ارسلان سے 17 نومبر 2012 کو کراچی میں شادی کی تھی۔اس جوڑے کے دو بیٹے ہیں۔ انہوں نے 2001 میں بطور چائلڈ اداکارہ کیریئر کا آغاز کیا تھا۔

فاطمہ آفندی نے کنور ارسلان کےساتھ ایک ڈرامہ سیریل کاش میں تیری بیٹی نہ ہوتی میں بھی اداکاری کے جوہر دکھائے۔ ان کے مشہور ڈرامے چل جھوٹی ، من و سلوی، میری ذات ذرہ بے نشاں، عشق عبادت، کاش میں تیری بیٹی نہ ہوتی اور پل صراط شامل ہیں۔

کنور ارسلان نے شو بز کیرئیر کا آغاز فیشن ماڈلنگ سے کیا۔ بعد میں انہوں نے ٹی وی انڈسٹری کا رخ کیا ۔اور اداکاری کا سفر ٹی وی سیریل” تم جو ملے“ سے شروع کیا۔ اس کے بعد انہوں نے ”پُل صراط ، تعلق، طائرلاہوتی، کچھ ان کہی باتیں، تم جو ملے، بہو رانی، ہریالے بنے، لڑکیاں محلے کی، میرے سانوریا کا نام، میرے خواب ریزہ ریزہ، پالکی، خواب آنکھیں خواہش چہرے، اور میری سہیلی میری ہمجولی“ وغیرہ میں انتہائی کامیاب اداکاری کی۔

حال ہی میں اس جوڑے نےسوشل میڈیا پر اپنے گھر کی خوبصورت تصاویر شئیر کیں جس میں انہوں نے اپنے گھر کے مختلف حصے دکھائے۔ ہم یہاں اپنے قارئین کے ساتھ وہ تصاویر شئیر کریں گے، تاکہ آپ بھی ان کے خوبصورت گھر کی سیر کرسکیں۔ انہوں نے اپنے گھر کے مختلف حصے دکھائے اور اس پر وی لاگ بنایا جس میں اپنے مداحوں کو گھر کی ہر چیز کے بارے میں بتایا کہ کون سی چیز کہاں سے خریدی ہے۔ اور کس ملک سے لی ہے۔ آپ بھی یہ تصاویر اور ویڈیو دیکھیں اور لطف اندوز ہوں۔


Meta Urdu News: This news section is a part of the largest Urdu News aggregator that provides access to over 15 leading sources of Urdu News and search facility of archived news since 2008.

Follow US