اتنی بڑی شخصیت پر سانپ پھینک دیا ۔۔ وہ 5 اداکار کون ہیں جن کے خطرناک مذاق سے ساتھی اداکاروں کی زندگی خطرے میں پڑ گئی؟

image

انسان جتنا بھی مضبوط دل کا مالک ہو اگر فوراََ سے اپنے سامنے بھوت، چڑیل یا پھر کوئی خطرناک واقعہ دیکھ لے تو ڈر جاتا ہے لیکن آج ہم آپ کے سامنے ان اداکاروں کو لیکر آنے والے ہیں جن کے ساتھ مذاق کیا گیا تو انہیں یوں محسوس ہوا کہ آج ان کی زندگی ختم ہو گئی۔

شلپا شیٹی:

مشہورو معروف اداکار شلپا شیٹی آجکل فلموں سے تو دور ہیں مگر وہ ڈانس کے کئی شو میں بطور جج نظر آتیں ہیں تو وہاں ہی انہیں کئی لوگ بھوت بن کر ڈرایا کرتے تھے جسے سوچ سوچ کر وہ کئی دن تک ڈرتی رہتی تھیں پھر ایک دن یوں ہوا کہ انہوں نے میک اپ مین سے چڑیل کی طرح کا میک اپ کروایا۔

اور لگیں لوگوں کو ڈرانے جس پر شو میں موجود لڑکے لڑکیاں کہنے لگے ایک دم سے اپنے آگے چڑیل کھڑی دیکھی تو پورا جسم کانپ رہا تھا، کسی کو اے سی والے ٹھنڈے کمرے میں بھی پسینے آنے لگے تو کوئی، ڈر کے مارے گر ہی گیا۔

سنی لیون:

بھارتی فلموں میں اپنی اداکاری اور رقص سے مشہور سنی جو ویسے تو ڈرتی نہیں کسی سے مگر جب ایک مرتبہ فلم کے سیٹ پر وہ میگزین پڑھ رہی تھیں تو ساتھی اداکار نے نقلی سانپ ان پر پھینک دیا جس پر ایک دم سے چیخیں مارنے لگیں، اٹھ کھڑی ہوئیں اور بھاگنے لگیں۔ ساتھ ہی ساتھ ان کے چہرے کے تاثرات ایسے تھے جیسے ان کا دل ہی بند ہو گیا ہو۔

اکشے کمار:

اکشے کمار جو مسٹر فٹ کے نام سے جانے جاتے ہیں۔ ان کی ایک عادت اور بھی ہے کہ یہ ہمیشہ ہی لوگوں کے ساتھ بہت ہی زیادہ مذاق کرتے ہیں۔ اسی طرح کا رویہ جب انہوں نے ایوارڈ شو میں اپنی ساس کے ساتھ کیا تو وہ اس قدر ڈر گئیں کہ اپنے چہرے پر ہاتھ رکھ لیا۔

ہوا کچھ یوں کہ یہ اپنے داماد کو بیج لگا رہی تھیں تو اکشے نے یوں اداکاری کی کہ جیسے یہ ان کے سینے میں چبھ گیا ہے اور خون نکل رہا ہے۔ مگر ساس ڈمپل کپاڈیا کو پریشان نہ دیکھ سکے اور کہا کہ یہ تو ٹماٹر ہے بس آپ کو ڈرانے کیلئے تھا اور کچھ نہیں۔

دیپیکا پڈوکون:

لاکھوں دلوں کی دھڑکن مانی جانے والی دیپیکا نے ایک مرتبہ مذاق مذاق میں ڈائریکٹر روہت شیٹی کے سر پر کانچ کی بول دے ماری۔ ہوا یوں کہ شوٹنگ کے دوران دیپیکا کھانے پینے میں مصروف تھیں تو وہ کھانے نہیں دے رہے تھے جس پر انہوں نے بوتل سر پر ماری اور کہہ ڈلا کہ ڈائریکٹر زخمی ہے، اسے جوس دو۔

شاہ رخ خان:

بالی ووڈ میں بادشاہ کے نام سے مشہور شاہ رخ خان جو زیادہ ترغصے میں تو نہیں آتے پر جب ایک مرتبہ ٹی وی پر ان کی نقل اتاری گئی تو یہ تو جیسے پاگل ہو گئے اور ایک دم سے کہہ ڈالا کہ ہم یہاں لطف اندوز ہونے آتے ہیں تاکہ اپنا مذاق اڑوانے آتے ہیں۔ یہ بات انہوں نے کپل شرما کے پروگرام میں کامیڈین چندو کو کہی۔

مگر کچھ ہی دیر میں ہنس دیے اور کہا کہ آپ کے ساتھ ہم بھی تو مذاق کر سکتے ہیں مگر چندو نامی اس شخص کو ایسا معلوم ہوا کہ اس کی نوکری تو گئی اور ساتھ میں لوگ برا بھلا بھی کہیں گے آپ کا رویہ شاہ رخ کے ساتھ اچھا نہ تھا۔


Meta Urdu News: This news section is a part of the largest Urdu News aggregator that provides access to over 15 leading sources of Urdu News and search facility of archived news since 2008.

Get Alerts Follow