کیا آپ اس گول مٹول شرارتی چہرے والے بچے کو پہچان سکتے ہیں؟ مشہور اداکار کی بچپن میں کیے گئے ڈرامے کی کلپ وائرل

image

کہتے ہیں پوت کے پاؤں پالنے میں ہی نظر آجاتے ہیں۔ یہی بات ہے کہ جو لوگ بڑے ہو کر مشہور اداکار یا گلوکار وغیرہ بنتے ہیں اکثر ان کا بچپن بھی انھی کاموں میں گزرتا ہے۔ اب اس تصویر کو ہی دیکھ لیں معصوم چہرے پر بلا کی شرارت موجود ہے اور ساتھ میں اداکاری کا انداز بتا رہا ہے کہ آگے چل کر ضرور یہ بچہ اداکاری میں نام کمائے گا اور ایسا ہی ہوا۔

اب تو آپ سب پہچان گئے ہوں گے کہ یہ پیارا گول مٹول سا بچہ کوئی اور نہیں بلکہ ہم سب کے پسندیدہ فیصل قریشی ہیں جو ڈرامے میں دادی سے ضد کر کے پوریاں اڑا رہے ہیں۔ کلپ میں دیکھا جاسکتا ہے کہ کس طرح فیصل چپکے چپکے سے دادی کے پاس سے ایک اور پوری اٹھا لیتے ہیں۔

فیصل قریشی نامور اداکارہ افشاں قریشی کے صاحبزادے ہیں اور بچپن سے ہی اداکاری سے منسلک ہیں۔ فیصل نے اپنے بچپن میں پی ٹی وی کے مشہور ڈرامہ ایمرجنسی وارڈ اور اندھیرا اجالا میں کام کیا تھا۔


Meta Urdu News: This news section is a part of the largest Urdu News aggregator that provides access to over 15 leading sources of Urdu News and search facility of archived news since 2008.

Get Alerts Follow