اذان کی آواز سنتے ہی سر پر دوپٹہ لے لیا.. اذان کی آواز سن کر یہ مشہور اداکارائیں کس طرح احترام کرتی ہیں؟

image

اذان کے وقت سر ڈھانپنا نہ صرف مشرقی روایت ہے بلکہ یہ اذان کے احترام کا حصہ بھی ہے۔ اس لئے عام خواتین کے ساتھ مشہور اداکارائیں بھی اذان کے وقت سر ڈھانپنے کا اہتمام کرتی ہیں۔ حال ہی میں حبا بخاری کی ایک ویڈیو وائرل ہورہی ہے جس میں وہ سیاہ لباس اور سیاہ اجرک میں ملبوس ہیں۔ جیسے ہی مغرب کی اذان ہوتی ہے حبا چادر کو سر پر اوڑھ لیتی ہیں جبکہ اس سے قبل کی ویڈیوز میں وہ کندھے پر دوپٹہ لئے ہوئے تھیں۔

شوبز میں ایسی اور بھی کئی اداکارائیں ہیں جو اذان کا احترام کرتی ہیں ان میں بھارت کی پریانکا چوپڑا بھی شامل ہیں۔ پریانکا ویسے تو ہندو مذہب سے تعلق رکھتی ہیں لیکن ایک انٹرویو میں انھوں نے بتایا کہ انھیں اذان کی آواز بہت پسند ہے اور وہ اذان بہت غور سے سنتی ہیں۔

شوٹنگ کے دوران نماز

ہانیہ عامر بظاہر بہت ماڈرن اداکارہ ہیں لیکن ان کے ساتھ کام کرنے والے جانتے ہیں کہ وہ اذان اور نماز کی ہر ممکن حد تک پابندی کرتی ہیں۔ کچھ عرصے پہلے ان کی شوٹنگ کے دوران نماز پڑھنے کی ویڈیو بھی وائرل ہوئی تھی جسے ان کے مداحوں نے کافی پسند کیا تھا۔ اسی طرح اداراہ سارہ خان بھی مذہب سے لگاؤ رکھنے کی وجہ سے مداحوں میں بہت مقبول ہیں۔


Meta Urdu News: This news section is a part of the largest Urdu News aggregator that provides access to over 15 leading sources of Urdu News and search facility of archived news since 2008.

Get Alerts Follow