ثمینہ کے لیے رویا کرتا تھا کیونکہ مجھے ڈر تھا کہ کہیں ۔۔ ہمایوں سعید نے پہلی بار اپنی اہلیہ سے متعلق انکشاف میں کیا کہا؟

image

پاکستان شوبز انڈسٹری کے سپراسٹار ہمایوں سعید اپنی دم دار اداکاری کی بدولت لوگوں میں مقبولیت رکھتے ہیں۔ آج انہیں انڈسٹری میں کئی سال ہوگئے مگر آج بھی ایسا لگتا ہے کہ وہ پہلی بار ڈراموں میں کام کر رہے ہوں۔

ہمایوں سعید کے چاہنے والے ان کے بارے میں بہت ساری باتیں جاننے کا جنون رکھتے ہیں۔ ہمایوں سعید اپنے کام کے بارے میں ہر پروگرام میں ہی گفتگو کرتے ہیں لیکن انہوں نے پہلی بار اپنی شادی سے پہلے کی زندگی کے بارے میں اہم انکشاف کر کے سب کو حیران کر دیا۔

ہمایوں سعید نے اپنی اہلیہ سے متعلق انکشاف کیا کہ انہوں نے اپنی اہلیہ ثمینہ سے شادی کے لیے بہت آنسو بہائے تھے۔

معروف ڈائریکٹر فریحہ الطاف کے پوڈکاسٹ میں بات کرتے ہوئے اداکار نے بتایا کہ میں ثمینہ کو بے حد پسند کرتا تھا، کافی عرصہ میری اور ثمینہ کی بات چیت رہی۔

اداکار نے بتایا کہ جب شادی کا وقت آیا اور ہمیں شادی کا طے کرنا تھا تو میں رونے لگا کہ کہیں اس کی شادی کہیں اور نہ ہو جائے، میں نے کہا مجھے اسی سے شادی کرنی ہے۔

ہمایوں سعید نے بتایا میرے والدین نے مجھ سے کافی لڑائی کی، ماں باپ بولتے تھے کہ ابھی تمہاری شادی کا وقت نہیں ہے لیکن بالآخر ہماری شادی ہوگئی۔

خیال رہے کہ ہمایوں سعید ثمینہ ہمایوں کے ساتھ سن 1995 میں رشتہ ازداج میں منسلک ہوئے تھے۔


Meta Urdu News: This news section is a part of the largest Urdu News aggregator that provides access to over 15 leading sources of Urdu News and search facility of archived news since 2008.

Get Alerts Follow