حج اور عمرہ یہ وہ مقدس عبادات ہیں جن کو زندگی میں ایک مرتبہ ادا کرنے کے لئے ہر مسلمان لاکھوں دعائیں کرتا ہے، زندگی بھر کوششیں کرتا ہے کہ کسی طرح للہ کے گھر حاضری ہو جائے اور وہاں جا کر خالص عبادتیں کرکے اللہ کو خود سے راضی کرلیں۔ یوٹیوبر معاذ صفدر بھی اس وقت عمرہ کرنے سعودی عرب گئے ہوئے ہیں۔
معاذ صفدر نے ہر دن کی ویڈیوز اور وی لاگز شیئر کیے، جس پر لوگوں نے انہیں خوب تنقید کا شکار بنایا کہ اللہ کے گھر جا کر تو عبادت میں لوگ مصروف ہوتے ہیں مگر آپ کیسے یہ ویڈیوز یوں بنا رہے ہیں۔ پہلی مرتبہ اللہ کا گھر دیکھنے والوں کی آنکھوں میں آنسو آ جاتے ہیں، اللہ کے حضور گڑ گڑا کر معافیاں مانگتے ہیں، اپنے لیے دعائیں کرتے ہیں، مگر یہ تو ویڈیوز بنانے میں مصروف ہیں۔
حال ہی میں معاز نے اپنا سر منڈوانے کی یہ تصویر انسٹاگرام پر شیئر کی تو لوگوں نے اس پر بھی ان کو تنقید کا نشانہ بنایا اور کہا کہ اللہ کے گھر کا کچھ تو لحاظ اور احترام کیجیئے، تو کوئی ان کو سستا گاندھی جی کہہ رہا ہے۔
کسی نے کہا کہ اگر آپ نے ان تمام چیزوں کا یوں مذاق ہی اڑانا تھا تو جانے سے قبل یا ویڈیوز اور تصاویر بنانے سے قبل ایک مرتبہ وہ تمام اصول و قوانین تو پڑھ لیتے جو مقدس مقامات کے لئے بتائے گئے ہیں۔
واضح رہے معاذ نے اب تک مدینہ شریف اور مکہ مکرمہ سے تقریباً ہر مقام کی ویڈیوز اور تصاویر شیئر کی ہیں جن کو پسند کرنے والے صارفین کی تعداد ان پر تنقید کرنے والوں سے زیادہ ہے۔