پنجاب اسمبلی کی رکن حنا پرویز بٹ جو اکثرسوشل میڈیا ٹرینڈز کا حصہ بنی دکھائی دیتی ہیں ، ان کی اپنے کاموں کے علاوہ دوسری گھریلو کیا مصروفیات ہیں اور ایم پی اے ہونے کے ساتھ ساتھ اپنے گھر کو کیسے چلاتی ہیں آج ہم اسی حوالے سے جانیں گے۔
حنا پرویز بٹ نے اپنے سیاسی کیرئیر کا آغاز سال 2013 میں کیا۔ حنا پرویز بٹ مشہور صنعت کار پرویز اختر کی صاحبزادی ہیں۔ان کی والدہ کا نام یاسمین پرویز ہے۔ ان کی ایک بہن ہے۔ حنا پرویز بٹ کی بہن کا نام آمنہ بٹ ہے۔
حنا پرویز بٹ نے ثمر حیات سے شادی کی تھی تاہم چند نجی معاملات کے باعث ان کا رشتہ اختتام پزیر ہوگیا تھا۔حنا پرویز بٹ کا ایک بیٹا ہے جن کا نام محمد شیخ ہے۔
حنا پرویز کی طرز زندگی اور گھر کیسا ہے؟
لاہور سے تعلق رکھنے والی حنا پرویز بٹ عالیشان اور خوبصورت بنگلے کی مالک ہیں۔ ان کے پاس ایک سے بڑھ کر ایک گاڑی موجود ہے۔ حنا اپنے کام کے ساتھ ساتھ گھروالوں کو بھی وقت دیتی ہیں اور ان کے ساتھ مصروف رہتی ہیں۔
حنا صرف سیاستدان ہی نہیں بلکہ وہ ایک کاروباری شخصیت، فیشن ڈیزائنر بھی ہیں۔ آیئے حنا پرویز بٹ کے دلکش گھر پر ایک نظر ڈالتے ہیں۔