شادی ایک ایسی چیز ہے جو آپ کو برائی سے روکتی ہے ۔۔ زارا نور عباس نے جلدی شادی کرنے کی کیا وجہ بتائی؟

image

پاکستانی میڈیا انڈسٹری کی معروف اداکارہ زارا نور عباس نے حال ہی میں ایک انٹرویو دیا جس میں انہوں نے جلدی شادی کرنے سے متعلق فائدے بتائے اور ساتھ میں یہ بھی بتایا کہ انہوں نے جلدی شادی کرنے کا فیصلہ کیوں کیا۔

زارا نے ڈرامائی صنعت کے مشہور اداکار اسد صدیقی سے شادی کی جو شوبز کی شاندار جوڑیوں میں سے ایک ہے۔ دونوں اداکاروں کے درمیان کیمسٹری بہت شاندار ہے۔

میزبان و اداکارہ احمد علی بٹ کے حالیہ شو میں بشریٰ انصاری کی بھانجی زارا نور عباس نے کم عمری کی شادیوں کے فوائد اور نقصانات پر بات کی۔

جلدی شادی کرنے سے متعلق سوال پر اداکارہ نے کہا کہ شادی ایک اچھی چیز ہے، یہ آپ کی زندگی میں استحکام لاتی ہے اور یہ آپ کو غیر ضروری تعلقات اور بریک اپ سے بچاتی ہے۔

شادی کے منفی اثرات سے متعلق سوال پر ان کا کہنا تھا ہمارے معاشرے میں کچھ ایسے تعصبات پائے جاتے ہیں جن کی وجہ سے آپ کو کام سے ہاتھ دھونا پڑتے ہیں، آپ کو کام نہیں ملتا اور اگر آپ حاملہ ہیں تو کئی اچھے پراجیکٹس کے لیے آپ کو نہیں لیا جاتا۔ لہٰذا یہ کچھ چیزیں موجود ہیں جس کا ایک اداکارہ کو شادی کے بعد سامنا کرنا پڑتا ہے۔

دوسرے موقع پر زارا نے اپنے شوہر کے ساتھ تعلقات کے بارے میں بات کی، انہوں نے اسد کو ان کا بہت بڑا سہارا ہونے کے بارے میں بتایا، انہوں نے یہ بھی بتایا کہ انہوں نے شادی کے بعد انہیں کیسے بدلا۔

مزید زارا نور عباس نے اپنی شادی سے متعلق کیا کہا دیکھیئے ذیل میں موجود ویڈیو میں۔


Meta Urdu News: This news section is a part of the largest Urdu News aggregator that provides access to over 15 leading sources of Urdu News and search facility of archived news since 2008.

Get Alerts Follow