کیا واقعی باکسر محمد علی نے امیتابھ بچن کو مُکّا مارا تھا؟ بالی ووڈ اداکار نے مکا کھانے سے متعلق انکشاف کردیا

image

بالی ووڈ انڈسٹری کے سینئر اداکار امیتابھ بچن نے اپنی زندگی کا ایک دلچسپ واقعہ شئیر کیا جسے جان کر ان کے مداحوں کی آنکھیں کی کھلی رہ گئیں۔

بالی ووڈ کےسینئر اداکار امیتابھ بچن نے انکشاف کیا ہے کہ انجہانی باکسر محمد علی نے ان پر ایک مرتبہ مُکّا مار کا حملہ کیا تھا۔

امیتابھ بچن نے حال ہی میں اپنے مشہور شو ’کون بنے گا کروڑ پتی‘ میں اس واقعے سے پردہ اٹھایا۔ انہوں نے باکسنگ کی عالمی چیمپئن نگہت زرین کی میزبانی ایک پروگرام میں کی۔

اس شو میں باکسر محمد علی نے انکشاف کیا کہ ان کے پسندیدہ باکسر محمد علی ہیں۔

بالی ووڈ کے شہنشاہ امیتابھ بچن نے بتایا کہ میں ان سے ایک بار بیورلی ہلز، لاس اینجلس میں ان کے گھر پر ملا، مشہور پروڈیوسر و ہدایت کار پرکاش مہرا جی محمد علی اور میرے ساتھ ایک فلم بنانا چاہتے تھے اور امریکا میں محمد علی سے اسی سلسلے میں ہماری ملاقات ہوئی تھی۔

اُنہوں نے مزید بتایا کہ وہ فلم تو کبھی نہیں بن سکی، لیکن مجھے ایک مکّا ضرور لگا۔اداکار نے کہا کہ میرے پاس ان کی ایک تصویر ہے، جسے دیکھ کر ایسا لگتا ہے وہ میرے منہ پر مکّا ماررہے ہیں لیکن درحقیقت وہ اس وقت صرف کیمرے کے لیے ایک پوز دے رہے تھے۔


Meta Urdu News: This news section is a part of the largest Urdu News aggregator that provides access to over 15 leading sources of Urdu News and search facility of archived news since 2008.

Get Alerts Follow