سوشل میڈیا پر دلچسپ معلومات تو بہت ہیں لیکن کچھ ایسی ہوتی ہیں جو کہ سب کی توجہ حاصل کر لیتی ہیں۔ لیکن اداکاروں کی قرآن سے قربت بھی کافی دلچسپی کا باعث بنتی ہے۔
ہماری ویب ڈاٹ کام کی اس خبر میں آپ کو اسی حوالے سے بتائیں گے۔
گوہر خان:
بگ باگ کی فاتح گوہر خان نے بھارتی اداکارہ ہیں، تاہم اب وہ اپنے سسرال میں ایک خوشگوار زندگی گزر بسر کر رہی ہیں۔ اس سب میں گوہر خان کی زندگی کافی تبدیل ہوئی ہے۔
کیونکہ جب وہ بگ باس کر رہی تھیں، تو ان کی ملاقات وشال سے ہوئی تھی، ان کی دوستی گہری بھی ہوئی تاہم دونوں میں علیحدگی ہوگئی اور پھر ان کی ملاقات 2020 میں زید دربار سے ہوئی، زید بھی اداکار اور یوٹیوبر ہیں۔
اس طرح دونوں کے درمیان قربت بڑھی اور پھر بات شادی تک جا پہنچی۔ شادی کے بعد جب گوہر نے شوہر کو پہلی بار دیکھا تو گوہر نے ہر تکلیف اور مصیبت سے بچانے کی دعا اپنے شوہر کی طرف دیکھ کر پڑھی اور ان پر دم کیا۔
اداکارہ دپیکا پڈوکون:
دپیکا پڈوکوں کے پاس ایک ایسا ہار ہے جس میں اسلامی دعا لکھی ہوئی ہے۔ ہیرے جواہرات کا بنا یہ ہار کافی بھاری ہے، لیکن اس سب میں دیکھنے والے حیران رہ گئے جب انہوں نے اس ہار میں "فی امان اللہ" لکھا دیکھا اور پڑھا۔
فی امان اللہ دراصل دعا ہے جس کے مطابق شخص اپنے آپ کو اللہ کے حوالے کرتا ہے اور اللہ اس کی حفاظت کرتا ہے۔
نانا پاٹیکر:
بھارتی اداکار کی جانب سے خودکشی سے متعلق ایک ایسا بیان دیا گیا ہے جس نے سب کی توجہ حاصل کر لی۔
چونکہ مسلمان کسانوں کی خودکشی کا تناسب کم تھا، اسی وجہ سے اداکار نے خودکشی کرنے والوں کو اسلام اور مسلمانوں کی مثال دیتے ہوئے سمجھایا۔
ان کا کہنا تھا کہ ایسا اس لیے ہے کیونکہ قرآن مجید نے خود کشی کو حرام اور گناہ قرار دیا گیا ہے، جبکہ اللہ کی مرضی کے خلاف ہے۔ اداکار کی جانب سے کہنا تھا کہ قرآن کی تعلیم نے میرے دل کو چھو لیا ہے۔