انہوں نے طلاق کے بعد 3 ارب روپے بیوی کو دیئے ۔۔ وہ 5 مشہور شخصیات جن کی دنیا کی مہنگی ترین طلاقیں ہوئیں

image

دنیا میں مہنگی ترین شادیاں تو دیکھی ہوں گی مگر کیا مہنگی ترین طلاقوں کے بارے میں سنا ہے؟ مقبول اور دولت مند شخصیات کی شادیوں میں جتنے کروڑوں کے اخراجات خرچ کیے جاتے ہیں، طلاق کے بعد شوہر اپنی سابقہ بیگمات کو کروڑوں کی رقم بھی دینی پڑتی ہے۔

آج ہم ان مشہور شخصیات جوڑی کے بارے میں جانیں گے جن کی مہنگی ترین طلاقیں ہوئی ہیں۔

1- بل گیٹس

مالدار شخصیت میں اور مائیکرو سافٹ کمپنی کے مالک بل گیٹس کی طلاق کی خبر پوری دنیا میں آگ کی طرح پھیلی تھی۔ ان کی سابقہ اہلیہ میلنڈا فرنچ نے بل گیٹس سے شادی کے کئی سال بعد طلاق کا مطالبہ کیاجس کے بعد دونوں نے ایک دوسرے سے علیحدگی اختیار کرلی تھی۔ رپورٹ کے مطابق معلوم ہوا تھا کہ بل گیٹس نے طلاق کے بعد اپنی سابقہ اہلیہ میلنڈا کو 3 ارب ڈالرز کی خطیر رقم دی تھی۔ یہ ایک مہنگی ترین طلاق تھی۔

2- کرشمہ کپور

بالی ووڈ فلم انڈسٹری کی سابقہ اداکارہ کرشمہ کپور کی شادی انڈیا کے مشہور بزنس مین سنجے کپور سے ہوئی تھی جس کے چند سال بعد دونوں کے درمیان میاں بیوی کا رشتہ ختم ہوا۔ رپورٹ کے مطابق کرشمہ کپور نے علیحدگی کے بعد اپنے سابق شوہر سے 7 کروڑ روپے لیے تھے اور ان میں طلاق کا معاملہ سال 2014 میں پیش آیا۔

3- انجمن

اداکارہ انجمن کسی تعارف کی محتاج نہیں ہیں۔ انہوں نے فلم پروڈیوسر لکی علی سے دو کنال گھر، دو کروڑ اور نا جانے کتنی مالیت کا سونا لے کر شادی کی تھی۔ مگر بدقسمتی سے اس شادی کا نتیجہ بھی طلاق پر آکر رکا تھا۔

4- عینی خالد

پاکستان کی مشہور و معروف گلوکارہ عینی خالد نے 2012 میں ایک نجی ایئر لائن کے مالک نورید اعوان کے رشتہ ازدواج میں منسلک ہوئی تھیں تاہم ملک نورید اعوان سے طلاق طے پانے کے حصے کے طور پر عینی خالد کو 40 ملین روپے منتقل کیے تھے۔

5- سیف علی خان اور امرتا سنگھ

بالی ووڈ سیف علی خان اور ان کی سابقہ اہلیہ امرتا سنگھ کے درمیان ساتھ 14 سال تک رہا۔ ان کی شادی سن 1991ء میں ہوئی تھی مگر پھر نتیجہ طلاق پر ہی منتج ہوا اور اخراجات کے طور پر انھیں اپنی قسمت کا آدھا حصہ امرتا سنگھ کو دینا پڑا۔


Meta Urdu News: This news section is a part of the largest Urdu News aggregator that provides access to over 15 leading sources of Urdu News and search facility of archived news since 2008.

Get Alerts Follow