مشہور شخصیات کے بچپن کی تصویریں سوشل میڈیا پر زیرِ گردش رہتی ہیں ویسی ہی ایک سیلیبریٹی کی تصویر ہم آج لے کر آئے ہیں جن کی سادگی کی دنیا دیوانی ہے۔
تصویر میں نظر آنے والا یہ لڑکا کون ہے۔ ہوسکتا ہے کہ آپ لوگ پہچان گئے اور ممکن ہے کہ بہت سے لوگ اس مسکراتے لڑکے کو پہچاننے میں ناکام ہوگئے ہوں۔
آپ کو ایک اشارہ دیتے چلیں کہ یہ لڑکا آک کرکٹ کی دنیا کا مقبول ترین ستارہ ہے۔ یہ دین اور دنیا دونوں ساتھ لیکر چلنے والوں میں سے ہے۔ تو کیا آپ اسے پہچاننے میں کامیاب ہوگئے ہیں؟
آیئے ہم آپ کو بتاتے ہیں۔ تصویر میں لال سویٹر پہنے ہوئے یہ لڑکا پاکستان کرکٹ ٹیم کا اہم ترین بلے باز محمد رضوان ہیں۔ یہ تصویر بظاہر ان کے اسکول کے دنوں کی لگ رہی ہے۔
محمد رضوان وکٹ کیپر بلے باز ہیں اور حالیہ ٹی ٹوئنٹی رینکنگ میں پہلے نمبر پر آچکے ہیں۔ محمد رضوان نے کم وقت میں بے حد عزت حاصل کی ہے۔
کرکٹر محمد رضوان کی فین فالوونگ میں گذشتہ چند سالوں میں عوج پر پہنچ چکی ہے۔