بجلی کا بل دیکھ کر شیر بھی کتا بن جائے گا۔۔ عمر شریف بجلی کے زیادہ بل سے متعلق پرانی اور مزاحیہ ویڈیو دوبارہ وائرل

image

بجلی کے بل میں روزانہ کی بنیاد پر ہونے والے اضافے نے پورے ملک کی عوام کے ہوش اڑا دئیے ہیں۔ یہاں تک کہ مشہور اداکار بھی بجلی کے بلوں کو دیکھ کر پریشان ہو چلے ہیں۔ شاید اداکار فیصل قریشی کے ساتھ بھی کچھ ایسا ہوا ہے تبھی انھوں نے لیجنڈ عمر شریف کی پرانی ویڈیو ایک بار پھر شئیر کردی۔ ساتھ ہی کیپشن بھی لکھا کہ “ہاں جی کچھ یاد آیا“ ویڈیو دیکھیے

ویڈیو میں دیکھا جاسکتا ہے کہ عمر شریف کہہ رہے ہیں کہ شیر کچھ بھی نہیں ہے۔ اگر شیر کو ٤ بجلی کے بل بھیجے جائیں تو وہ بھی کتا بن جائے گا اور کہے گا بھائی میں شیر تو ہوں لیکن میرا بجلی کا بل کم کردو


Meta Urdu News: This news section is a part of the largest Urdu News aggregator that provides access to over 15 leading sources of Urdu News and search facility of archived news since 2008.

Get Alerts Follow