ہمارے گھر میں چوری ہوگئی، سب زیورات بھی لے گٸے۔۔ مشہور ٹک ٹاکرز ذوالقرنین اور کنول آفتاب کے گھر چوری کی واردات، کیا کچھ چوری ہوگیا؟

image

مشہور ٹک ٹاکر جوڑی ذولقرنین اور کنول آفتاب کے گھر چوری کی واردات پیش آٸی ہے جس میں ان کے گھر کا قیمتی سامان چوری ہوگیا۔ چوری ہونے کے بعد دونوں ٹک ٹاکرز پریشانی کا شکار ہوگٸے ہیں۔

اس حوالے سے ذولقرنین نے ویلاگ بھی شٸیر کیا ہے جس میں انہوں نے اس پورے معاملے کے بارے میں تفصیل سے اپنے مداحوں کو آگاہ کیا ہے۔

اداکار ذولقرنین نے کہا کہ ہمارے گھر میں بہت بری چیز ہوچکی ہے۔ میں اور میری اہلیہ ڈونیشن کی غرض سے خیر پور گٸے تھے جب وہاں سے واپس آٸے تو صبح پانچ بجے ہمارے گھر چوری ہوگٸ تھی, سب سامان بکھرا ہوا تھا، دروازوں کے لاک بھی ٹوٹے ہوۓ ملے۔

ذولقرنین کا ویلاگ میں کہنا تھا کہ ہمارے گارڈ نے ہمیں بتایا کہ دن کے وقت تو میں یہاں موجود تھا مگر چوری رات کے کسی وقت ہوٸی ہے۔

ذولقرنین نے چوری سے متعلق بتایا کہ گھر سے سارا قیمتی سامان ، پیسے، زیورات, مہنگے پرفیومز، گھڑیاں سب چوری کر کے لے گٸے جس کے میں کے پولیس کو بلوایا۔

دیکھٸے ذولقرنین اور ان کی اہلیہ کنول آفتاب نے اپنے گھر میں چوری ہوجانے کے بعد کیا کچھ بتایا نیچے دی گٸی ویڈیو میں۔


Meta Urdu News: This news section is a part of the largest Urdu News aggregator that provides access to over 15 leading sources of Urdu News and search facility of archived news since 2008.

Get Alerts Follow