"بابر اعظم کے والد کو مشورہ دینا چاہتا ہوں کہ وہ اپنے بیٹے کی شادی جلدی سے کروادیں تاکہ ان کی زندگی میں بھی تبدیلی آجائے"
یہ کہنا ہے چاچا کرکٹ کا جنھوں نے ویڈیو کے ذریعے قومی ٹیم کے کپتان کے والد کو پیغام بھیجا ہے۔
چاچا کرکٹ نے مزید کہا کہ بابر اعظم دنیا کا بہترین بلے باز ہے اور رہے گا باقی دنیا کے ہر کھلاڑی کی زندگی میں فارم اور آؤٹ آف فارم آتا جاتا رہتا ہے۔ جبکہ انھوں نے یہ امید بھی ظاہر کی کہ ایشیاء کپ ٹی ٹوئینٹی کے فائنل تک بابر کی فارم واپس آجائے گی۔