ماموں بھی اداکار اور اب بھانجا بھی ۔۔ پاکستانی ڈراموں میں نئے نوجوان اداکار کن مشہور اداکاروں کے رشتہ دار ہیں؟ دلچسپ معلومات

image

سوشل میڈیا پر مشہور شخصیات سے متعلق ایسی کئی تصاویر موجود ہیں جو کہ سب کی توجہ حاصل کر لیتے ہیں، لیکن اب نئے آنے والے شوبز ستارے بھی سب کی توجہ حاصل کر رہے ہیں۔

ہماری ویب ڈاٹ کام کی اس خبر میں آپ کو بتائیں گے کہ یہ نئے ستارے کس مشہور شخصیات کے قریبی ہیں۔

احسن خان کے کزن:

حال ہی میں جیو ٹی وی کے ڈرامے مشکل میں بہترین کردار ادا کرنے والے خوشحال خان، پاکستانی اداکار احسن خان کے بھتیجے ہیں۔

احسن خان بھی اپنے دلچسپ انداز کی بدولت کافی دلچسپی سمیٹتے ہیں، اور اب ان کے بھتیجے خوشحال خان بھی کافی توجہ حاصل کر رہے ہیں۔

فیصل قریشی کے بھانجے:

مشہور اداکار اور شو ہوسٹ فیصل قریشی کا شمار ان چند اداکاروں میں ہوتا ہے جو کہ ناظرین کے دلوں پر راج کر رہے ہیں۔

لیکن اب ان کے بھانجھے دانیال خان بھی شوبز کا حصہ بنتے دکھائی دے رہے ہیں، دوسری جانب ان کی اداکاری نے ناظرین کی توجہ ضرور حاصل کی ہے۔

شفقت محمود کی بیٹی:

ڈرامہ چپکے چپکے میں عائزہ خان کی والدہ کا کردار نبھانے والی اداکارہ تارہ محمود نے اپنی دلچسپ اداکاری کی بدولت سب کی توجہ حاصل کی۔

لیکن جان کر حیرانی اس وقت ہوئی صارفین کو جب یہ معلوم ہوا کہ تارہ محمود شفقت محمود کی بیٹی ہیں۔

عدنان صدیقی کے بھتیجے:

عدنان صدیقی سے متعلق ایک خبر پرو پاکستانی کی جانب سے شئیر کی گئی تھی جس میں بتایا گیا تھا کہ عدنان صدیقی اور اسد صدیقی میں ایک خاص رشتہ ہے۔

اسد صدیقی جو کہ زارا انصاری کے شوہر بھی ہیں، عدنان صدیقی کے nephew یعنی بھتیجے ہیں۔

احد رضا میر اور ہارون شاہد:

گلوکار ہارون شاہد اور اداکار احمد رضا میر بھی پاکستانی شوبز کے وہ ستارے ہیں جو کہ اپنی اپنی فیلڈ میں کامیاب ہیں، لیکن دونوں اداکاری اور گلوکاری کی جانب بھی توجہ دے رہے ہیں۔

احد رضا میر اور ہارون شاہد آپس میں کزن ہیں۔


Meta Urdu News: This news section is a part of the largest Urdu News aggregator that provides access to over 15 leading sources of Urdu News and search facility of archived news since 2008.

Get Alerts Follow