سوشل میڈیا پر مشہور شخصیات سے متعلق دلچسپ معلومات تو بہت ہیں لیکن کچھ ایسی ہوتی ہیں جوکہ سب کی توجہ حاصل کر لیتی ہیں۔
ہماری ویب ڈاٹ کام کی اس خبر میں آپ کو بتائیں گے کہ مشہور بالی ووڈ اداکاروں کے بچوں کی تکلیف میں دوسرے اداکاروں نے کیسے مدد کی؟
عمران ہاشمی:
2014 میں آیان ہاشمی جب 3 سال کے تھے تو کینسر کے پہلے اسٹیج میں مبتلا ہو گئے جس کے بعد والد نے فلم انڈسٹری کو وقتی طور پر چھوڑ دیا تھا، عمران یوں ہو گئے تھے کہ جیسے ان کی دنیا تھم سی گئی ہو، بیٹے کو اسپتال میں دیکھ کر والد ٹوٹ کر رہ گئے تھے۔
لیکن ساتھ ہی عمران ہاشمی نے بیٹے اور خود کی اس جنگ میں ان کرداروں کا بھی ذکر کیا جنہوں نے اخلاقی طور پر اور شاید مالی طور پر بھی انہیں سپورٹ کیا۔
بیٹے پر لکھی گئی کتاب دی کس آف لائف (The Kiss Of Life) میں عمران ہاشمی نے اس بات کا انکشاف کیا کہ اکشے کمار نے اس مشکل وقت میں ایک دن بھی انہیں اکیلا نہیں چھوڑا۔
روزانہ کی بنیاد پر کال کر کے اکشے آیان کی طبیعت معلوم کرتے تھے، اکشے کا کہنا تھا کہ " تمہیں کچھ بھی چاہیے ہو، تو میں صرف ایک کال کی دوری پر ہوں۔ ساتھ ہی اکشے کہتے تھے کہ میں چند اچھے ڈاکٹرز کے بارے میں جانتا ہوں، کچھ بھی چاہیے ہو تو بتا دے۔ 3 سالہ بیٹے کی عیادت کے لیے اکشے خود عمران ہاشمی کے گھر بھی گئے جب آیان نے کینسر کو شکست دی اور گھر پہنچے، تو اکشے کمار بھی آیان سے ملنے آئے اور آیان کو دیکھ کر اکشے کی آنکھوں میں آنسو تھے۔ عمران ہاشمی کے لیے یہ بات بھی حیران کن تھی جب انہیں معلوم ہوا کہ اکشے والد بھی کینسر کی وجہ سے موت کا شکار ہوئے تھے۔
واضح رہے 2014 میں عمران ہاشمی کے بیٹے آیان کینسر میں مبتلا ہو گئے تھے، 5 سالہ اس جنگ میں آیان نے کینسر کو شکست دی تھی۔
شاہ رخ خان:
شاہ رخ خان کے بیٹے آریان خان گزشتہ سال ڈرگ کیس میں سلاخوں کے پیچھے تھے، جس نے خود شاہ رخ کو بھی اشکبار کر دیا تھا، بیٹے کو روتا دیکھ خود شاہ رخ بھی ٹوٹ کر رہ گئے تھے۔
تاہم ان کی خاص دوست جوہی چاولہ نے اس پورے مشکل وقت میں انہیں تنہا نہیں چھوڑا، جب دوستی کا لاگ الاپنے والی بالی ووڈ فیملی صرف باتیں کر رہی تھی اور مزے لے رہی تھی، تب جوہی چاولہ نے سچ مچ ایک بہترین دوست ہونے کا ثبوت دیا۔
جوہی نے جیل کچہری، سمیت وکیل سمیت ہر معاملے پر گہری نگاہ رکھی یہاں تک کہ آریان کی ضمانت میں بھی اہم کردار ادا کیا اور اس کی ضمانت دی۔ اس سب میں شاہ رخ ایک بار پھر جوہی چاولہ کے اس عمل پر جذباتی ہو گئے تھے اور سچا دوست قرار دیا تھا۔
بوبی دیول:
دھرمیندر کے بیٹے اور بھارتی اداکار بوبی دیول بھی اس وقت شدید تکلیف اور پریشانی میں تھے جب ان کا کیرئیر ڈوبنے والا تھا، برسوں کی محنت اور 90 کی دہائی کے مشہور اداکار کچھ سال پہلے مرجھا سے گئے تھے، کیونکہ انہیں کام ملنا بند ہو گیا تھا۔
تب انہوں نے اپنے کیرئیر کو بچانے اور روزگار کی تلاش میں سلمان خان سے رابطہ کیا۔ سلمان نے بوبی سے ملاقات کی تھی جس میں سلمان نے بتایا کہ کس طرح سنی دیول اور سنجے دت نے مجھے سہارا دیا تھا اپنے کندھے پر بٹھا کر، تو اسی دوران بوبی نے بے ججھک بولا کہ اب مجھے بھی یہ سہارا دو، اپنے کندھے پر بٹھا کر۔
اور پھر سلمان نے فون کال کر کے ان کی فلم ریس 3 میں ایک کردار دینے کی آفر کی جسے بوبی نے فورا قبول کر لی۔ اس فلم کے بعد ایک بار پھر بوبی انڈسٹری میں "ان" دکھائی دیے۔