اداکارہ سجل علی کی عمران خان کے بیٹوں کے ساتھ تصویر سوشل میڈیا وائرل، سجل اُن کے بیٹوں کے ساتھ کیا کر رہی ہیں؟

image

پاکستانی شوبز انڈسٹری کی معروف اداکارہ سجل علی کی پاکستان تحریک انصاف کے چئیر مین عمران خان کے بیٹوں کے ہمراہ ایک فلم فیسٹیول کی تقریب سے تصویر سوشل میڈیا پر مداحوں کی توجہ کا مرکز بن رہی ہے۔

اداکارہ سجل علی حال ہی میں ٹورنٹو انٹرنیشنل فلم فیسٹیول (TIFF) میں اپنی فلم ’واٹس لو گوٹ ٹو ڈو ود اٹ؟ کے پریمیئر کے لیے ریڈ کارپٹ پر جلوگر ہوئیں۔ سجل علی کی ریڈ کارپٹ پر انٹری کے بعد وہ ٹوئٹر پر ٹاپ ٹرینڈ کرنے لگیں اور مداحوں کے ان کی آنے والی فلم کا بے صبری سے انتظار ہے۔

خیال رہے سجل علی عمران خان کی سابقہ اہلیہ، برطانوی فلمساز جمائما گولڈ اسمتھ کی بنائی گئی فلم کی شریک پروڈیوسر اور مصنفہ ہیں۔ فلم فیسٹیول کی تقریب میں سجل علی کے ساتھ جمائمہ اسلمتھ کے دونوں بیٹے بھی بطور مہمان تقریب کا حصہ تھے۔

اداکارہ سجل کی سلیمان خان اور عیسا خان کے ساتھ تصویر سوشل میڈیا پر کافی مقبول ہو رہی ہے۔


Meta Urdu News: This news section is a part of the largest Urdu News aggregator that provides access to over 15 leading sources of Urdu News and search facility of archived news since 2008.

Get Alerts Follow