حال ہی میں ٹک ٹاک اسٹارز زولقرنین سکندر اور کنول آفتاب کے گھر چوری کی واردات ہوئی جس کا انہوں نے مکمل ویلاگ بنا کر مداحوں کے ساتھ شئیر کیا تھا اور چوری شدہ چیزوں کے بارے میں بتایا۔
اب ٹک ٹاک اسٹارز کی طرف سے ایک اور ویلاگ شئیر کیا گیا ہے جس میں انہوں نے ان لوگوں کو جواب دیا ہے جس پر وہ جوڑی کو تنقید کا نشانہ بنا رہے تھے۔ تنقید کا نشانہ اس طرح سے بنایا گیا کہ لوگوں کا کہنا تھا کہ ان کے گھر میں چوری ہوئی مگر اس کے باوجود ہنسی خوشی ویلاگ بنا رہے ہیں یہ بات کچھ ہضم نہیں ہوئی شاید یہ اسکرپٹڈ ویالگ ہے تاکہ لوگوں میں مقبول رہا جا سکے۔
ویلاگ میں زولقرنین نے کہا کہ جب بھی آپ لوگوں کا پیار دیکھتا ہوں تو ہمیں بہت خوشی ملتی ہے۔ لیکن ہماری سوسائٹی کا تھوڑا سا حصہ ہے جو لوگ حصد بازی کرتے ہیں ان کی باتیں سن کر انتہائی افسوس ہوتا ہے۔
زولقرنین نے ایک صارف کا چوری ہوجانے والی ویڈیو کا تبصرہ بیان کیا جس میں انہوں نے کہا کہ اور اور دکھاؤ گھر کا چپہ چپہ اس لیے تم لوگوں کے گھر پر چوری ہوتی ہے، تم لوگوں کے ساتھ ایسا ہی ہونا چاہیئے۔
زولقرنین نے بتایا کہ ویلاگنگ ہمارا کام ہے ہم اسے اپنے شوق کے لیے کرتے ہیں۔ ہم نے چور کو پہلے سے بتایا ہوا نہیں تھا کہ فلاں چیز گھر کے اس کونے میں رکھی ہے یا مہنگی گھڑیاں اس کونے میں رکھی ہیں ہم نے کبھی اس چیز پر ویلاگ نہیں بنایا۔
مزید انہوں نے کیا کہا دیکھیئے ان کے ویلاگ میں۔