دریا میں مچھلیوں کو کھانا کھلا کر نیکی کی لیکن ۔۔ ریشم کو نیک کام کرنے پر بھی تنقید کا نشانہ کیوں بنایا جا رہا ہے؟

image

اداکارہ ریشم ہمیشہ ہی انسانیت کی خدمت کرتی نظر آئی ہیں۔ چاہے وہ سیلاب زدگان ہوں یا غریب غرباء۔ کوئی نیاز کا موقع ہو یا پھر ہسپتال میں کوئی مریض داخل ہو۔ ریشم کیلئے سب برابر ہیں انہوں نے اپنے کئی انٹرویوز میں کہا کہ جو دل کسی کا غم نہ سمجھ سکے وہ بیکار ہے۔ آپ کتنے بھی کامیاب ہو جاؤ لیکن جب تک خدا کے بندوں کا خیال رکھنا نہیں جانتے جب تک خدا بھی آپ سے راضی نہیں ہوتا۔

رمضان ہو یا محرم ریشم خود اپنے ہاتھوں سے بڑی بڑی دیگیں پکا کر غریبوں میں بانٹتی ہیں جو ان کی سب سے بڑی خوبی ہے اور ساتھی اداکار بھی اس امر پر ان کو خوب سراہتے ہیں۔

کل سے سوشل میڈیا پر ریشم کی ایک ویڈیو وائرل ہو رہی ہے جس میں دیکھا جا سکتا ہے کہ پُل کے اوپر سے کسی دریا میں مچھلیوں کو گوشت اور ڈبل روٹی ڈال رہی ہیں، ان کا پیٹ بھر رہی ہیں۔ لیکن ان سے ایک چھوٹی سی غلطی ہوگئی جو سوشل میڈیا پر لوگوں نے معمہ بنا دیا ہے۔

انہوں نے گوشت کھلانے کے بعد اس کا شاپر بھی دریا میں پھینک دیا اور ڈبل روٹی کی تھیلیوں کو بھی دریا میں ہی پھینکا اور گاڑی میں بیٹھ کر چل دیں۔ ویڈیو دیکھیں:

عوام ان پر تو تنقید کر رہی ہے کہ نیک کام کرے اس میں خلل بھی ڈال دیا مگر جب خود دریاؤں میں سمندر میں کچرے پھینکتے ہیں اس وقت کوئی خیال نہیں کرتا کہ یہ پانی کی آلودگی میں شمار ہوتا ہے۔


Meta Urdu News: This news section is a part of the largest Urdu News aggregator that provides access to over 15 leading sources of Urdu News and search facility of archived news since 2008.

Get Alerts Follow